اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈی ایم نے ریلوے اسٹیشن پر کورونا سے بچاؤ کے انتظامات کا جائزہ لیا

گیا ریلوے اسٹیشن پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کورونا سے بچاؤ کو لیکر کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی ایم نے جانچ کا دائرہ مزید بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔ گیا میں گزشتہ تین دنوں میں کورونا کے دس معاملے سامنے آئے ہیں۔

The DM reviewed the corona rescue arrangements at the station
ڈی ایم نے اسٹیشن پر کورونا سے بچاؤ کے انتظامات کا جائزہ لیا

By

Published : Mar 23, 2021, 7:07 AM IST

گیا میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافے کے بعد سختی سے گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کرانے کے قواعد تیز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے گیا ریلوے اسٹیشن پر پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا۔

ریلوے اسٹیشن کے مینیجر سمیت سبھی حکام و ملازمین کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔ خاص طور پر مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، کیرالہ سمیت ان تمام ریاستوں سے آنے والے مسافروں کی کورونا جانچ کی ہدایت دی ہے، جن ریاستوں میں کورونا کے پوزیٹیو کیسز میں اضافے ہوئے ہیں۔ گیا اسٹیشن پر جانچ میں روزانہ پوزیٹیو معاملے سامنے آرہے ہیں، گزشتہ تین دنوں میں کورونا ٹیسٹ رپورٹ میں دس مسافروں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ یہاں پر سوشل ڈسٹینسنگ اور ماسک لگانے کو لیکر نہ تو مسافر محتاط ہیں اور نہ ہی ریلوے انتظامیہ محتاط ہے۔

ویڈیو

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہجوم والے مقامات پر کیے گئے انتظامات کے جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔ اسی تعلق سے گیا ریلوے اسٹیشن کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اسٹیشن پر بہتر انتظامات ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسری ریاستوں سے آنے والے مسافروں کا اسٹیشن پر ہی کورونا کا ٹیسٹ کرایا جارہا ہے۔ جن کی رپورٹ پوزیٹیو آتی ہے اور انہیں کورونا کے علامات ظاہر ہیں، تو انہیں سیدھے ہسپتال بھیجا جارہا ہے۔ جنکی رپورٹ مثبت ہے تاہم ان میں کورونا کے علامت ظاہر نہیں ہیں ویسے لوگوں کو ایمبولینس سے انہیں ان کے مقام تک بھیج کر قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہولی تہوار کو لیکر انتظامیہ محتاط ہے۔ اس لیے بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن، ایئرپورٹ پر سختی سے جانچ کی جارہی ہے۔ جانچ کے لیے اضافی کاؤنٹر کھولے گئے ہیں۔ گیا اسٹیشن پر روزانہ قریب چھ سو لوگوں کا ٹیسٹ ہورہا ہے۔ انہوں نے بھی کہا کہ جس طرح سے کیسز بڑھے ہیں، اس سے یہ انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ گیا میں مثبت کیسز نہیں بڑھیں گے، اس لیے سبھی کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details