اردو

urdu

ETV Bharat / city

ضلع انتظامیہ آنے والے مزدوروں کے قیام وطعام اور جانچ کے انتظامات میں مصروف

محکمہ قدرتی آفات منیجمنٹ کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ باہر سے آنے والے مزدوروں کے قیام و طعام سمیت جانچ کے انتظامات کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ انتظامیہ نے ضلع کے سرحدی علاقوں میں ہی سینٹر بنانے کی ہدایت دی ہے۔

By

Published : May 2, 2020, 5:06 PM IST

Updated : Jun 3, 2020, 8:15 AM IST

The district administration is busy arranging accommodation, food and inspection of the incoming workers in gaya
ضلع انتظامیہ آنے والے مزدوروں کے قیام وطعام اور جانچ کے انتظامات میں مصروف

کووڈ-19 کے اثرات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک میں نافذ لاک ڈاون کے تیسرے مرحلے میں اجازت ملنے کے بعد ریاست بہار میں واپس آنے والے مزدوروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے سبب گیا ضلع انتظامیہ باہر سے آنے والے مزدوروں کے قیام و طعام سمیت جانچ کے انتظامات کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

بسوں سے آنے والے مزدوروں و طلباء کے لیے ضلع کے سرحدی علاقے میں ہی قدرتی آفات منیجمنٹ راحتی کیمپ بنانے کی ہدایت سبھی سب ڈیویزن کے ایس ڈی او کو دی گئی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ ابھشیک سنگھ اور ایس ایس پی راجیو مشرا نے مختلف مقامات پر پہنچ کر جائزہ لیا اور افسران کو بہتر سے بہتر تیاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ڈی ایم اور ایس ایس پی نے گیا ریلوے اسٹیشن کا بھی جائزہ لیا اور ریلوے کے افسران کے ساتھ ضروری امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈی ایم نے ٹرینوں سے آنے والے مسافروں کے لیے سبھی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے، پلیٹ فارم پر ٹرین کے آنے کے بعد کس طرح لوگ ٹرین سے اتریں گے ، اسٹاف ان سے کتنی دوری پر کھڑے ہونگے ، انکی جانچ کیسے ہوگی اور پھر انہیں راحتی سینٹر کیسے پہنچایا جائیگا وغیرہ پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

ڈی ایم ابھشیک کمار نے بتایا کہ سڑک کے ذریعے آنے والے لوگوں کی سرحد کے پاس ہی اسکریننگ اور صحت کی جانچ کی جائے گی۔

محکمہ صحت کی جانب سےاسکریننگ کے لیے میڈیکل ٹیم موجود ہوگی جہاں سینٹر بنائے گئے ہیں وہاں پر قیام، خوراک، لائٹس، صفائی ستھرائی، بیت الخلاء وغیرہ کے مناسب انتظامات کیے جائیں گے اور مراکز میں سوشل ڈسٹینسینگ پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سرحدی سینٹر سے ابتدائی جانچ کے بعد متعقلہ بلاک کے کورنٹین مرکز بھیجا جائیگا، جنکے اندر کوئی علامات پائی جاتی ہیں تو انہیں آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا جائیگا، ضلع کے شیرگھاٹی کالج ، بودھ گیانگما مانیسٹری کو راحتی کیمپ بنایا گیا ہے۔

Last Updated : Jun 3, 2020, 8:15 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details