گیا : پنچایت انتخابات Bihar Panchayat Election کی کاؤنٹنگ ہورہی ہے۔ دسویں اور آخری مرحلے کی کاؤنٹنگ کے لیے شہر کے گیا کالج کو سینٹر بنایا گیا ہے۔ آخری مرحلے کی کل 31 پنچایتوں کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی، جس میں سہ پہر تک پندرہ پنچایتوں کے ریزرلٹ آچکے ہیں حالانکہ ان میں بڑے عہدے کے لیے ایک بھی مسلم امیدوار جیت درج نہیں کرسکے ہیں۔ آخری مرحلے کی کاؤنٹنگ پرامن The Last Phase of Counting Ended in Gaya ماحول میں اختتام ہو، اسکو لیکر سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
جگہ جگہ پر پولیس جوان مجسٹریٹ کی نگرانی میں تعینات کیے گئے ہیں، اس دوران نومنتخب امیدواروں نے اپنی جیت کا سہرا پنچایت کے عوام کے سروں پر باندھتے ہوئے اپنے اپنے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے کا عہد اور وعدے Commitment to Work on Development Projects کیے۔ موہن پور بلاک کے کریاواں پنچایت سے مکھیا عہدے پر جیت درج کرنے والی امیدوار رشمی کماری نے کہا کہ وہ ایک تعلیم یافتہ خاتون ہیں، زولوجی سبجیکٹ میں پوسٹ گریجویٹ ہیں لہذا وہ اپنے علاقے تعلیم کے شعبے میں سب سے زیادہ کام کریں گی۔