ریاست بہار کے ضلع گیا میں معاہدہ پر بحال اساتذہ غیر معینہ ہڑتال پر ہیں۔ اساتذہ کے مختلف مطالبات ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت ان کے مطالبات کو پورا نہیں کرتی ہے تب تک ان کا احتجاج جاری رہیگا۔ ریاست بھر میں معاہدہ پر بحال اساتذہ ہڑتال پر ہیں۔ میٹرک کے امتحان میں بھی اساتذہ نے حصہ نہیں لیا تھا جس کی وجہ سے انتظامیہ کو امتحان کرانے میں کافی مشکلات پیش آئیں۔
گیا: معاہدہ پر بحال اساتذہ کا احتجاج - ستیندر کمار
ریاست کے معاہدے پر بحال اساتذہ گزشتہ آٹھ دنوں سے دھرنا کر رہے ہیں۔ اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ مساوی کام کے عوض مساوی تنخواہ ادا کرنا ہی ہوگا۔ اساتذہ کی ہڑتال کی وجہ سے تعلیمی نظام بھی متاثر ہے۔
![گیا: معاہدہ پر بحال اساتذہ کا احتجاج Teachers reinstated on contract staged](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6194827-1046-6194827-1582611944582.jpg)
گیا: معاہدہ پر بحال اساتذہ نے دیا دھرنا
اساتذہ کا احتجاج آٹھویں دن بھی جاری
ستیندر کمار نے بتایا کہ گزشتہ سترہ فروری سے اساتذہ ہڑتال پر ہیں۔ ان کے مختلف مطالبات ہیں تاہم حکومت اسے منظور کرنے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس بھی احتجاج درج کرایا تھا۔ حکومت نے گفتگو کرکے مسئلے کا حل نکالنے کی یقین دہانی کرائی تاہم مسئلے کا حل نہیں نکلا، جس کے بعد یونین احتجاج پر مجبور ہوئی ہے۔ لیلاوتی نے کہا کہ ضلع بھر میں اساتذہ کا احتجاج جاری ہے۔ حکومت سے کئی مطالبات ہیں جسے حکومت نے پورا نہیں کیا تو دھرنا جاری رہیگا۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 12:34 PM IST