اردو

urdu

ETV Bharat / city

گیا: کورونا وبا کے پیش نظر اجتماعی طور پر تراویح نہیں کی پڑھی جائے گی - حکومتی گائیڈ لائنز

بہار کے ضلع گیا میں اجتماعی طور پر تراویح مسجد، میدان اور ہال وغیرہ میں ادا نہیں کی جائے گی، کووڈ-19 کے احکام کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق مسجدوں میں امام وموذن کے علاوہ انتظامیہ کے دو افراد ہی تراویح اور پنجگانہ نماز ادا کرسکتے ہیں۔

گیا: کورونا وبا کے پیش نظر اجتماعی طور پر تراویح نہیں کی جائے گی
گیا: کورونا وبا کے پیش نظر اجتماعی طور پر تراویح نہیں کی جائے گی

By

Published : Apr 13, 2021, 5:31 PM IST

شہر گیا میں رواں برس رمضان المبارک میں اجتماعی تراویح نہیں ادا کی جائے گی، انتظامیہ کی جانب سے کورونا گائیڈ لائن پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ شہر کی جامع مسجد، حضرت پیر منصور مسجد، پولیس لائن مسجد، چھتہ مسجد، وہائٹ ہاؤس مسجد سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ اس مرتبہ بھی اجتماعی طور پر تراویح نہیں ہوگی۔

گیا: کورونا وبا کے پیش نظر اجتماعی طور پر تراویح نہیں کی جائے گی

مسجد کے امام اور کمیٹی کے چند افراد جماعت سے نماز ادا کریں گے، انتظامیہ نے حکومتی گائیڈ لائنز کے تحت ہدایت جاری کردیا ہے۔ ادھر مسجدوں کے منتظمین نے بھی حکومت کی گائیڈ لائنز پرعمل کرنے کے لیے لوگوں سے اپیل کی ہے۔ وہائٹ ہاوس روڈ نمبر دو میں واقع مسجد کے خطیب وامام قاری غضنفر قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ' وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انسانی زندگی کو اس سے محفوظ رکھنے کی غرض سے حکومت نے ہدایات جاری کی ہیں، ایسے میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس پر عمل کریں، زور زبردستی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنے گھروں میں تراویح کا اہتمام کریں، ورنہ سورہ تراویح پڑھیں، اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس وبا سے پوری دنیا کو نجات دے اور جو اس میں مبتلا ہیں وہ صحتیاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ' ان کی مسجد میں اجتماعی طور پر نماز نہیں ہورہی ہے، چند افراد جو یہاں رہتے ہیں وہ جماعت سے نماز پڑھ رہے ہیں، مسجدوں کے باہر پوسٹر چسپاں کرکے لوگوں سے مسجد میں نہ آنے کی اپیل کی ہے۔



ادھر صدر ایس ڈی او ایس کمار نے فون پر بتایا کہ سختی سے گائیڈ لائنز پرعمل کرایا جائے گا، کہیں سے شکایت ملتی ہے تو متعلقہ ذمہ داروں پر ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ سبھی مسجدوں کے ذمہ داران سے اس تعلق سے اپیل بھی کر چکے ہیں، واضح ہوکہ بہار میں حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر 30اپریل تک سبھی مذہبی مقامات کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے. اسی کے تحت گیا میں انتظامیہ نے بھی ہدایت جاری کی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details