اردو

urdu

ETV Bharat / city

شدید گرمی، اور بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ پریشان - گیا

شہر میں بجلی کی ناقص سپلائی کاہنوز سلسلہ جاری ہے، ناقص سپلائی کامعاملہ ریاست کے وزیراعلی نتیش کمار تک پہنچ چکاہے

شدید گرمی، اور بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ پریشان

By

Published : Aug 3, 2019, 11:24 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں بجلی کی ناقص سپلائی سے لوگ پریشان ہیں۔

شدید گرمی، اور بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ پریشان

محکمہ توانائی کے ذریعہ مسلسل بجلی کی ناقص سپلائی کی وجہ سے سرکاری دفتروں میں بھی لوگ کافی پریشان رہے۔

ہفتہ کو ریلوے تھانہ میں بجلی کٹی ہونے اور جنریٹر نہیں ہونے سے گھنٹوں وہاں تعینات پولیس افسران اور قیدی پریشان رہے۔

سخت گرمی کے باوجود محکمہ توانائی بجلی کی سپلائی کودرست نہیں کرپارہاہے۔جس سے شہر کے لوگ کافی پریشان ہیں۔

ریاستی ریل تھانہ میں ہفتہ کو قریب چار گھنٹے تک بجلی نہیں رہی۔

شدید گرمی، اور بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ پریشان

پوچھے جانے پر لوگوں نے بتا یا کہ یہاں گھنٹوں سے بجلی نہیں ہے ۔تھانہ میں جنریٹر بھی نہیں ہے۔

شہر میں بجلی کی ناقص سپلائی کاہنوز سلسلہ جاری ہے، ناقص سپلائی کامعاملہ ریاست کے وزیراعلی نتیش کمار تک پہنچ چکاہے۔

وزیراعلی نے محکمہ توانائی کے اعلی حکام سمیت ضلع کے اعلی حکام کو بجلی سپلائی میں سدھار لانے کی ہدایت دی ہے۔

مگر اسکے باوجود بھی بجلی کی آنکھ مچولی کاسلسلہ تھمنے کانام نہیں لے رہاہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details