ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ کوئی بھی شخص اپنی ضرورت کا سامان صرف تین کلو میٹر کے دائرے میں خرید سکے گا۔ دریں اثنا ہر ایک کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ نیز جسمانی فاصلے کے قانون پر بھی عمل کرنا لازمی ہے۔ لاک ڈاؤن میں جاری ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ٹاسک فورس ان قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ وہ قواعد پر عمل کریں۔جن دکانوں کو کھولنے کی اجازت ملی ہے وہ لاک ڈاون کے قواعد اور شرائط کو سمجھیں۔ شہر میں گاڑیوں کے آپریشن کے بارے میں بتایا کہ آڈ اون کے اصولوں کے ساتھ اور آٹو رکشہ چلانے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ آٹو اور فور وہیلر پر ڈارئیور کو چھوڑ کر دو ہی افراد بیٹھ سکیں گے۔ انٹر ڈسٹرکٹ کے لیے کسی بھی گاڑی کے داخلے کی اجازت نہیں ہے۔