گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں محکمہ اقلیتی بہبود نے اسکالرشپ کے لیے پری میٹرک اورپوسٹ میٹرک کی جانچ مکمل کرلی ہے۔ رواں سال کے لیے درخواست لینے کے بعد جانچ کی کارروائی کی جارہی تھی. اس میں متعلقہ اسکول اور اس کے طلبہ کا بھی وریفیکشن کیا جارہا تھا کہ اسکول درخواست کے مطابق اس جگہ پر موجود ہے یا نہیں؟ یا جس اسکول کا نام طلبہ نے اپنے فارم میں درج کیا ہے وہ اس اسکول میں زیر تعلیم ہیں یا کہ نہیں؟ اس پر بھی جانچ کی کارروائی کی جاتی ہے۔ Post Matric Scholarship
اس حوالے سے ضلع اقلیتی بہبود افسر جتیندر کمار نے بتایا کہ وریفیکشن کا کام ہوچکا ہے۔ اسکول سے بھی رپورٹ لی گئی ہے۔ محکمہ کی کوشش ہوتی ہے کسی طرح بھی اس میں بدعنوانی کا معاملہ پیش نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں گیا کی کارکردگی اور کاروائی ہمیشہ بہتر ہوتی ہے ۔