اردو

urdu

ETV Bharat / city

وندے بھارت مشن کے تحت 359 افراد کی وطن واپسی - دبئی و ڈھاکہ کے مہاجر مزدور

گیا ہوائی اڈے پر 359 افراد پر مشتمل دو طیاروں کی لینڈنگ ڈھاکہ اور دبئی سے ہوئی ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران یہ سبھی دبئی اور ڈھاکہ میں پھنسے ہوئے تھے۔ وندے بھارت مشن کے تحت بھارتی حکومت نے انہیں واپس وطن لانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Repatriation of 359 persons under Vande Bharat Mission
وندے بھارت مشن کے تحت 359 افراد کی وطن واپسی

By

Published : Jun 4, 2020, 3:30 PM IST

بیرون ملک میں پھنسے بہار اور جھارکھنڈ کے باشندوں کی واپسی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔جمعرات کو گیا انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر دو طیاروں کی لینڈنگ ہوئی ہے، جس میں بالترتیب 187 اور 172 بہار اور جھارکھنڈ کے باشندے واپس آئے ہیں۔ ان کے پہنچتے ہی سب سے پہلے ایئرپورٹ پر موجود محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے اسکریننگ اور طبی جانچ کی۔

مہاجر مزدور

ایئرپورٹ ڈائریکٹر دلیپ کمار اور ضلع انتظامیہ کے اعلی حکام وہاں موجود تھے۔ سبھی کو وندے کٹ دیکر ملک میں خیر و عافیت کے ساتھ واپسی پر مبارک بادی دی گئی۔ ایئرپورٹ پر قانونی مراحل سے گزرنے کے بعد قرنطینہ کرنے کے لیے بودھ گیا بھیجا گیا ہے۔ نئی گائڈ لائن کے تحت سات دنوں کی مدت گزار کر انکی اپنے گھر واپسی ہوگی۔

مہاجر مزدور

ایئرپورٹ ڈائریکٹر دلپ کمار نے بتایا کہ دبئی سے 187 مہاجر مزدوروں کی واپسی ہوئی ہے۔ ان سبھی کا تعلق بہار سے ہے جبکہ ڈھاکہ سے آنے والے طیارے میں 172 تارکین وطن واپس آئے ہیں، ان میں 91 افراد کا تعلق جھارکھنڈ ریاست سے ہے۔

مہاجر مزدور

خیال ہو کہ گیا ہوائی اڈے پر بیرون ملک میں پھنسے بھارتیوں کی واپسی 18 مئی سے شروع ہوئی تھی۔ بہار و جھارکھنڈ کے باشندوں کے لیے گیا ہوائی اڈے کو لینڈنگ پوائنٹ بنایا گیا ہے۔ یہاں ہوائی اڈے پر آنے والوں کو بودھ گیا میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details