اردو

urdu

ETV Bharat / city

مندر توڑے جانے پر ہنگامہ - گیا ریلوے اسٹیشن

ضلع گیا ریلوے اسٹیشن کے باہرے احاطے میں مندر کے کچھ حصہ منہدم ہونے کی وجہ سے لوگ مشتعل ہوگئے۔

مندر کے کچھ حصہ منہدم ہونے کی وجہ سے لوگ مشتعل

By

Published : Nov 19, 2019, 11:44 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا ریلوے جنکشن کے باہری احاطہ میں واقع نیم درخت کے نیچے مندر کا حصہ منہدم ہونے پر مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔

مندر توڑے جانے پر ہنگامہ

مشتعل عوام نے ریلوے انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی۔

ضلع انتظامیہ اور ریلوے انتظامیہ نے امن و امان کو برقرار رکنے کے لیے جی آرپی، آرپی ایف اور کوتوالی تھانہ کی پولیس وافسران کو جائے وقوع پر تعینات کیا ہوا تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ پیر کی رات کو کسی نے مندر کے حصے کو توڑ دیاجس سے ایک طبقے کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

ریلوے ڈی ایس پی سنیل کمار کی قیادت میں ریلوے انسپکٹر رنجیت کمار ، ریلوے تھانہ انچارج کے کے سنگھ ، کوتوالی تھانہ کے سب انسپکٹر ایودھیاپرساد نے ہنگامہ کررہے لوگوں کو سمجھا کر معاملے کو ٹھندا کر دیا ہے لیکن مشتعل افراد مندر کے توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے اور ٹوٹے ہوئے حصے کو دوبارہ تعمیر کرائے جانے کامطالبہ کیا۔

بتایاجارہا ہے کہ ریلوے احاطہ کو وسیع کرنے کے لیے کچھ حصے کو منہدم کیا گیا تھا ڈی ایس پی سنیل کمار نے لوگوں کو یقین دہانی کراکر شانت کرایا ہے اور مندر کی تعمیری کام بھی شروع کرادیا گیاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details