ریاست بہار کے ضلع گیا میں انٹرمیڈیٹ Intermediate 2022 کا امتحان یکم فروری سے شروع ہوگا جبکہ سترہ فروری کو میٹرک Matriculation کا امتحان شروع ہو گا۔
چونکہ کورونا کے مثبت کیسز میں اضافے ہورہے ہیں ایسی صورت میں اس مرتبہ امتحان سینٹر میں اضافہ کیا گیا ہے۔
سبھی امتحان مرکز پر حسب صلاحیت طلبا وطالبات کا سینٹر ہوگا ایک بینچ پر پہلے تین امتحان دہندگان کو بیٹھایا جاتا تھا تاہم اس مرتبہ دو امتحان دہندگان کو بٹھایا جائے گا۔
اس مرتبہ انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 67 ہزار 681 طلباء و طالبات شریک ہوں گے جبکہ میٹرک کے امتحان میں 82 ہزار 767 طلباء و طالبات شریک ہوں گے میٹرک کے امتحان کے لیے 70 امتحان مرکز بنائے گئے ہیں، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے لیے 65 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔
ضلع گیا میں محکمہ تعلیم کے ضلع افسر راج دیو رام کی قیادت میں دونوں امتحان کی تیاری کی جارہی ہے، کل پندرہ جنوری کو سبھی سینٹر مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ ہوگی، جس میں نقل نویسی سے پاک اور پرامن ماحول میں امتحان منعقد کرانے کو لیکر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ضلع ایجوکیشن افسر راج دیو نے بتایا کہ اس مرتبہ ضلع گیا میں انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 31 ہزار 918 لڑکیاں اور 35 ہزار 762 لڑکے شامل ہوں گے۔
جبکہ میٹرک کے امتحان میں 42 ہزار 911 لڑکے اور 39 ہزار 844 لڑکیاں شامل ہوں گی۔ اس مرتبہ بھی صدر سب ڈویژن کے علاوہ شیرگھاٹی، ٹکاری اور نیم چک بتھانی سب ڈیویزن میں امتحان سینٹر بنائے گئے ہیں۔