اردو

urdu

ETV Bharat / city

سول سروسز کی تیاری کرنے والے طلبا کو محکمہ منصوبہ بندی کا تعاون

ریاست بہار کے شہر گیا میں سنیچر کو مرکز وریاست کی اعلی سطحی سروس کی تیاریاں کرنے والے طلبا کے لیے محکمہ علاقائی منصوبہ بندی کی جانب سے یک روزہ سیمینارکا انعقاد کیاگیا۔

planning department organized seminar on civil services preparation student's
سول سروسز کی تیاری کرنے والے طلبا کو محکمہ منصوبہ بندی کا تعاون

By

Published : Feb 29, 2020, 9:48 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 12:12 AM IST

سمینار میں مختلف شعبوں کے ماہرین نے طلباء کو ٹپس دئے۔ ضلع گیا میں سول سروسز امتحانات کی تیاریاں کرنے والے طلباء کو سرکاری محکمہ منصوبی بندی کا تعاون مل رہاہے۔ محکمہ کی جانب سے کیریئر انفارمیشن ہال میں سنیچر کے روز سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سول سروسز سے متعلق تیاریون پر معلومات فراہم کیا گیا۔

متعلقہ ویڈیو

خیال ہے کہ سول سروسز کے لیے پہلے پی ٹی، پھر مینس اور پھر انٹرویو کے مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔ آخیر میں جاتے جاتے کئی طلباء اپنی ہچکچاہٹ اور ذہنی دباؤ کی وجہ سے باہر ہوجاتے ہیں حالانکہ ان کے اندر صلاحیت کی کمی نہیں ہوتی ہے، ویسے طالب علموں کی صلاحیت سازی اور ان کو معیاری تیاری سے آراستہ کرانے کے لیے محکمہ محنت وسائل کے ذریعے پروگرام چلایاجارہاہے۔

سنیچر کے روز منعقدہ سیمینار میں کئی موضوع پر ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انہیں بتایاکہ جب آپ ٹھنڈے دماغ سے بغیر کسی جسمانی وذہنی دباؤ کے تیاری کریں گے تو ساری چیزیں آسانی سے یاد ہونگی، اپنی تیاریوں میں آنے والی روکاوٹوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں، جب پوری شدت کے ساتھ تیاری کریں گے تومنزل آسانی کے ساتھ حاصل ہوگی۔'

طلبہ سول سروسز کے امتحانات یادیگر نوکری سے جڑی تیاریاں پوری محنت ولگن کے ساتھ کریں، سنجیدگی کے ساتھ ذہن کوحاضر رکھ بنیادی چیزوں پرمشق کریں، سول سروسز کی تیاریوں میں موجودہ اور سابقہ واقعات سمیت تاریخی چیزوں کو بھی پڑھیں، امتحانات کی تیاریوں میں سب سے اہم یہ ہے کہ ذہن ودماغ کو شانت رکھیں، ذہنی دباؤ کے شکار ہرگز نہ ہوں کیونکہ اگر آپ ذہنی دباؤ میں آگئے تو وہ ساری چیزیں جوذہن نشیں تھیں وقت پر یاد نہیں آئے گی، اسکے لیے خوشگوار ماحول کا ہونابھی ضروری ہے'۔

محکمہ منصوبہ بندی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرت جی رام نے کہاکہ' یوپی ایس سی و بی پی ایس کی تیاری کرنے والوں کونصاب اور اس سے متعلق چیزوں پر معلومات فراہم کرائی گئی ہے۔ اس طرح کاسمینار آئندہ بھی کیے جائیں گے۔ جس میں بڑی تعداد میں طلبا کی شرکت کی توقع ہے۔

انہوں نے کہاکہ' گیا کے نوجوانوں کوایک خواب دے رہے ہیں کیو نکہ جب تک خواب نہیں ہوگا، کسی چیز کو حاصل کرنے کاجنون نہیں ہوگا تب تک کامیابی ممکن نہیں'۔ انہوں نے کہاکہ ویسے لوگ جو نوکریوں کے لیے تیاریاں کرتے ہیں ان کے لیے ایک لائبریری اور دیگر سہولیات بھی دستیاب کرائی جارہی ہے۔'

Last Updated : Mar 3, 2020, 12:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details