اردو

urdu

ETV Bharat / city

'حکومتیں کارپوریٹ گھرانوں کے اشاروں پر کام کررہی ہیں' - گیا میں احتجاج

ریاست بہار کے ضلع گیا میں راشٹریہ لوک سمتا پارٹی اور عظیم اتحاد کی دیگر پارٹیوں سمیت بائیں بازو کی پارٹیوں نے مشترکہ طور پر مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

بہار میں اپوزیشن کا احتجاج

By

Published : Nov 14, 2019, 8:17 AM IST

گیا میں عظیم اتحاد اور بائیں بازو کی پارٹیوں کی مشترکہ قیادت میں گیا کے گاندھی میدان گیٹ نمبر پانچ پر احتجاج کیا گیا۔

مظاہرے کی صدارت رالوسپا کے ضلع صدر نے کی۔ عظیم اتحاد اور بائیں بازو کی پارٹیوں نے ریاستی ومرکزی حکومت کی عوامی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

بہار میں اپوزیشن کا احتجاج

خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومتیں کارپوریٹ گھرانوں کے اشاروں پر کام کررہی ہیں۔ عوام کے حقوق کو کچلا جارہا ہے، کسان، نوجوان حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سڑکوں پر ہیں۔

ضلع صدر رالوسپا راجیو پرکاش نے کہا کہ ریاست میں بگڑتی صورتحال، قتل، اغوا، لوٹ جیسے سنگین مجرمانہ واقعات پیش آرہے ہیں، مگر حکومت انہیں روکنے میں کامیاب نہیں ہے۔

بہار میں اپوزیشن کا احتجاج

تعلیم،صحت، زراعت وغیرہ کانظام درہم برہم ہوچکا ہے، حکومت کی توجہ ان سب چیزوں پر نہیں ہے، حکومت کے خلاف مظاہرہ کرکے مسائل اٹھائے جارہے ہیں لیکن حکومت کی نیند نہیں ٹوٹ رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details