اردو

urdu

By

Published : May 9, 2019, 11:53 PM IST

ETV Bharat / city

مہیندر سنگھ کے جنون کے سامنے پہاڑ بھی بونا ثابت ہوا

کہانیوں میں تو ہم نے آپ نے شیریں کے لیے فرہاد کا پہاڑ کاٹ کے جوئے شیر لانے کی کہانی تو پڑھی ہے لیکن ریاست بہار کے ضلع گیا کے مردان ہمت پہاڑ کاٹ کے راستہ بنا رہے ہیں۔

مہیندر سنگھ یا ایک اور دشرتھ مانجھی

'مانجھی داماؤنٹین مین' فلم بننے کے بعد دشرتھ مانجھی کو تو ملک کی عوام نے پہچان لیا لیکن گیا کےایک اور کوہ کن سامنے آئے ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔

مہیندر سنگھ یا ایک اور دشرتھ مانجھی


دشرتھ مانجھی کے پہار توڑنے کے کارنامے سے تو اکثر لوگ واقف ہیں لیکن سابق فوجی مہیندر سنگھ کے پہاڑ توڑنے کے کارنامے کو کم ہی لوگ جانتے ہیں۔

اتری کے چیریاواں گاؤں کے رہنے والے مہیندر سنگھ کو اس کام میں گاؤں والوں کی مدد حاصل ہوئی اور پہاڑ توڑ کر راستہ تو بنا لیا لیکن سڑک نہیں بن پانے کی وجہ کے اب بھی عوام کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


راستہ اتنا چوڑا ہے کہ اس سے اسکول وین اور ٹریکٹر تک آسانی سے گزرجاتے ہیں۔ اس راستے کا استعمال اسکولی بچے کی کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details