اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوادہ میں ابرخ کان میں دب کر مزدور ہلاک

غیر قانونی ابرخ کان میں کانکنی کے دوران دب کر ایک مزدور کی موت ہو گئی۔

Nawada
Nawada

By

Published : Dec 9, 2020, 1:55 PM IST

بہار میں نوادہ ضلع کے راجولی تھانہ حلقے میں غیر قانونی ابرخ کان میں کانکنی کے دوران دب کر ایک مزدور کی موت ہو گئی۔

پولیس ذرائع نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ سویہ ٹاڑ پنچایت میں چٹکری گاؤں کے قریب واقع ابرخ کے کان میں منگل کی دیر شام کانکنی کرنے کے دوران دب کر ایک مزدور کی موت ہو گئی۔

ہلاک ہونے والے مزدور کی شناخت باراباڑ گاؤں کے باشندے واحد میاں (45) ولد صغیر میاں عرف تارو کے بطور کی گئی ہے۔

تھانہ انچارج کے درباری چودھری نے بتایا ہے کہ واقعہ کی اطلاع آج ملی ہے۔ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details