اردو

urdu

ETV Bharat / city

گیا: تالاب میں ڈوبنے سے ایک شخص ہلاک - drowning in pond in gaya

ریاست بہار کے شہر گیا میں رام پور تھانہ علاقے کے پولیس لائن سنگرا استھان تالاب میں ڈوبنے سے آج ایک شخص کی موت ہو گئی۔

تالاب میں ڈوبنے سے ایک شخص ہلاک
تالاب میں ڈوبنے سے ایک شخص ہلاک

By

Published : Mar 11, 2020, 7:03 PM IST

گھنٹوں مشقت کے بعد ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے لاش کو نکالنے میں کامیاب ہوئی۔ ضلع میں واقع رام پور تھانہ علاقے کے سنگرا تالاب میں ڈوبنے سے آج ایک پچپن سال کے شخص کی موت ہو گئی۔ ڈوبنے والے شخص کی شناخت پولیس لائن ڈوم ٹولی کے 55 سال رودر مانجھی کے طور پر ہوئی ہے۔

تالاب میں ڈوبنے سے ایک شخص ہلاک

پولیس کے مطابق رودر مانجھی کے ڈوبنے کی اطلاع ملی تھی، تالاب کافی گہرا تھا اور زیادہ پانی ہونے کی وجہ سے مقامی افراد کو لاش نکالنے میں پریشانی ہو رہی تھی۔ بعد میں ایس ڈی آر ایف ٹیم کے غوطہ خوروں کو بلاکر لاش نکلوائی گئی۔ رودر مانجھی تالاب میں نہانے کے دوران ڈوبا یا پھر اور کوئی وجہ ہے پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

اسی درمیان گہرے پانی میں ڈوب جانے کی خبر سے آس پاس کے سیکڑوں افراد جمع ہو گئے۔

موقع پر رام پور تھانہ ایس ایچ او بھی موجود رہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details