پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کی بنیاد پر جھرنا گاﺅں کے نزدیک جنگل سے دولوگوں کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ دونوں کا گولی مار کرقتل کیا گیا ہے۔
سی آر پی ایف جوان سمیت دولوگوں کی لاش برآمد - Bihar News
بہار میں گیا ضلع کے گرپا پولیس آﺅٹ پوسٹ کے جھرنا گاﺅں کے نزدیک جنگل سے پولیس نے آج سی آر پی ایف کے جوان سمیت دو لوگوں کی لاش برآمد کی ہے۔
سی آر پی ایف جوان سمیت دولوگوں کی لاش برآمد
ذرائع نے بتایاکہ مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے نورنگا محلہ باشندہ اور سی آر پی ایف جوان کرشنا پرساد (35) کے طور پر کی گئی ہے جبکہ ایک دیگر کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔
موقع سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے جس پر سی آر پی ایف لکھا ہوا ہے۔ لاشیںپوسٹ مارٹم کے لئے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دی گئی ہیں۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔