بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بدھ کے روز بودھ گیا میں بودھ مذہب کے روحانی پیشوا دلائی لامہ سے ملاقات کی۔ وزیر اعلی نے تبتی بودھ مندر میں تقریبا 30 منٹ تک دلائی لامہ سے تبادلہ خیال کیا۔
نتیش کمار کی دلائی لامہ سے ملاقات - تقریبا 30 منٹ تک دلائی لامہ سے تبادلہ خیال
ریاست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بدھ کے روز بودھ گیا پہنچ کر بودھ مذہبی رہنما دلائی لامہ سے ملاقات کی۔
واضح ہوکہ بودھ مذہب کے پیشوا دلائی لامہ چودہ روزہ دورے پر بودھ گیا آئے ہوئے ہیں۔ وزیراعلی نتیش کمار ہر برس دلائی لامہ سے ملاقات کرنے پہنچتے ہیں۔ وزیراعلی نتیش کمار بودھ گیا کی ترقی کولیکر بھی سنجیدہ ہیں۔
وزیراعلی نتیش کمار کی آمد کو لیکر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ایئر پورٹ سے بودھ گیا تک سڑک کوبندکرکے وزیراعلی کے قافلے کو روانہ کیا گیا۔ بودھ گیا میں بڑی تعداد میں پولیس جوانوں کی تعیناتی کی گئی تھی۔ دلائی لامہ سے ملاقات کے بعد وزیراعلی بذریعہ ہیلی کاپٹر پٹنہ روانہ ہوئے۔