اردو

urdu

By

Published : May 28, 2020, 3:00 PM IST

ETV Bharat / city

گیا: میانمار کے 22 باشندوں کو حراست میں لیا گیا

وندے بھارت مشن کے تحت ینگون سے بہار اور جھارکھنڈ کے باشندوں کو لے کر میانمار ایئرلائنس کا طیارہ گیا پہنچا۔ اسی طیارے سے میانمار کے باشندوں کو اپنے ملک واپس جانا تھا لیکن کاغذات پورا نہ ہونے کی وجہ سے انہیں حراست میں لیا گیا۔

22 Myanmar nationals detained at Gaya airport
22 Myanmar nationals detained at Gaya airport

میانمار ایئرلائنس کے طیارہ سے بہار اور جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے 45 افراد گیا پہنچے جن میں بہار کے چالیس جبکہ جھارکھنڈ کے چار افراد شامل ہیں، اسی طیارے سے ینگون کے لیے 104 میانمار کے باشندوں کو واپس جانا تھا لیکن 82 باشندے ہی اپنے ملک واپس ہوئے۔ 22 میانمار کے باشندوں کو کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے گیا ہوائی اڈے سے حراست میں لیا گیا۔

ویڈیو

ہوائی اڈے پر روانگی سے قبل مسافروں کے تمام سامان کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں جہاز میں پہنچا دیا گیا تھا۔ لیکن اس دوران امیگریشن کے ذریعے سفر کے مناسب دستاویزات نہ ہونے کے سبب 22 مسافروں کو ہوائی اڈے پر ہی روک دیا گیا۔ جب کہ طیارہ تقریبا تین گھنٹے کی تاخیر سے 82 مسافروں کو لے کر ینگون کے لیے روانہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق یہ تمام 22 مسافر گیا ایئرپورٹ پر طیارہ پکڑنے کے لیے کولکتہ سے آئے تھے۔

واضح ہو کہ میانمار کی نیشنل ایئرلائن کا طیارہ لاک ڈاؤن میں ینگون میں پھنسے 45 تارکین وطن کو لے کر گیا ہوائی اڈے آیا تھا۔ اس میں سے پانچ تارکین وطن جھارکھنڈ اور باقی 40 بہار کے مختلف اضلاع سے آئے تھے۔ انہیں بودھ گیا کے گیسٹ ہاؤس اور بودھ مانسیٹری میں 14 دن تک قرنطین رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details