ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع اقلیتی ادارہ Mirza Ghalib College کو مزید 8 مضامین میں پوسٹ گریجویٹ PG کی منظوری ملی ہے ان آٹھ مضامین میں اردو بھی شامل ہے اسکے علاوہ ایک نیا کورس فائن آرٹس کوبھی منظوری ملی ہے Mirza Ghalib College will offer postgraduate studies in eight more Subjects۔
شہر گیا میں واقع مرزا غالب کالج میں اب ریگولر چار مضامین کے ساتھ آٹھ دیگر مضامین میں پوسٹ گریجویٹ کورسز کی تعلیم ہوگی۔ جس میں اردو بھی شامل ہے حالانکہ پہلے بھی ان سبھی 8 مضامین میں کالج میں پوسٹ گریجویٹ کورسز ہوتے تھے تاہم مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راجندر پرساد نے سنہ 2019 میں پوسٹ گریجویٹ کے آٹھ مضامین کے کورسز پر روک لگا دی تھی Magadh University Bihar۔ ان میں انگریزی ہندی اردو تاریخ پالیٹیکل سائنس فیزکس کامرس اور ریاضی شامل تھے۔لیکن اب ان سبھی مضامین میں باضابطہ پوسٹ گریجویٹ کو منظوری مل چکی ہے۔ یہ جانکاری مرزا غالب کالج کے سکریٹری سید شبیع عارفین شمسی نے دی ہے Syed Shabi Arif Arif Shamsi Secretary Mirza Ghalib College Gaya۔