اردو

urdu

شہداء کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوس

By

Published : Sep 8, 2019, 10:30 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:31 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ساتویں محرم الحرام کے موقعے پر ضلع کے مختلف امام باڑوں اور عزاخانوں میں مجالس کے اہتمام کے ساتھ مہندی کا جلوس نکالا گیا۔

متعلقہ تصویر

واضح رہے کہ محرم الحرام کا مہینہ آتے ہی پوری دنیا سے ان کے محبان حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنھما اور ان کے رفقاء کربلا کی شہادت کے غم میں ڈوب جاتے ہیں، اور مخصوص طریقے سے حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنھما اور ان کے ساتھ کربلا میں شہید ہونے والی مقدس ہستیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

شہداء کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوس

ان مقدس ہستیوں میں حضرت امام قاسم بھی شامل ہیں، جنہیں عنفوان شباب ہی میں کربلا کی سرزمین پر شہید کردیا گیا، یزیدیوں نے ان کے خون مبارک سے سرزمین کربلا کو سرخ کر دیا، آج بھی ان کی یاد میں سات محرم الحرام کو بڑے تزک و احترام کے ساتھ مہندی نکالی جاتی ہے۔

شہر گیا میں بھی عقیدت مندوں کی جانب سے ساتویں محرم کو مہندی نکالی گئی۔ کربلا سے دیر رات مہندی برآمد ہوئی اور پنچایتی اکھاڑا ہوتے ہوئے کرن سنیماہال کے پاس پہنچ کر کچھ وقفہ کے لیے روکی جہاں پر دودھ کاپیالہ فاتحہ کرایا اور پھر وہاں سے مہندی نکل کر اہم راستوں سے ہوتے ہوئے صبح کے وقت کربلا پہنچ کر جلوس اختتام پذیر ہوئی۔

مہندی جلوس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی، بڑی بھیڑ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 10:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details