اردو

urdu

محرم الحرام کے پیش نطر حفاظتی انتطامات میں سختی

By

Published : Sep 8, 2019, 11:47 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:43 PM IST

گذشتہ برس محرم کے موقع پر شیرگھاٹی، چاکن، بارہ چٹی، گروا سمیت ضلع کے مختلف مقامات پر کشیدگی پیدا ہوئی تھی

محرم الحرام کے پیش نطر حفاظتی انتطامات میں سختی

محرم الحرام کے پیش نظر ریاست بہار کے ضلع گیا میں نظم ونسق کو بحال رکھنے کے لیے پولیس لائن میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس ایس پی نے مشترکہ طور پر تھانہ انچارج سمیت تمام جوانوں کو آگاہ کیا۔

محرم الحرام کے پیش نطر حفاظتی انتطامات میں سختی

انہوں نے کہا کہ محرم میں امن و قانون کو برقرار رکھنے کے لئے تعینات سبھی افسران و جوان شامل ہوں۔

محرم کے موقع پر گیا میں دسویں کو تعزیہ جلوس اور گیارہویں کو محرم کا اکھاڑا و جلوس نکلتا ہے۔

شیعہ حضرات کی جانب سے ماتمی جلوس کہ پیش نظر ہزاروں کی بھیڑ امنڈتی ہے۔جس کی وجہ سے نظم ونسق بگڑنے کا خدشہ رہتا ہے۔

اس موقع پرخاص طور سے حساس علاقوں میں پولیس کی خاص نظر ہوتی ہے۔

گزشتہ برس محرم کے موقع پر شیرگھاٹی، چاکن، بارہ چٹی، گروا سمیت ضلع کے مختلف مقامات پر کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔

بریف کے دوران ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ نے کہاکہ تہواروں کے موقع پر کچھ شرارتی لوگوں کے ذریعےخوشگوار ماحول کومکدر کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔

اگروہاں فوری طورسے مجسٹریٹ اور پولیس افسران کاروائی کریں تو معاملہ طول نہیں پکڑے گا،اور شرارتی لوگوں پر پولیس خصوصی نگاہ رکھے، حساس مقامات کی ایک دن پہلے ہی جانچ کرلیں۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ تہواروں کے دوران پیداہوئی کشیدگی کے دوران دیکھا گیا ہے کہ تکرار میں سنگ باری خوب ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اچانک ہوئی جھڑپ میں اتنے پتھر اور اینٹ کہاں سے آجاتے ہیں؟ اس پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔

افسران اپنے اپنے علاقوں کے حساس مقامات سمیت بھیڑ والے علاقے میں واقع گھروں کی چھتوں کی بھی جانچ کریں، کہ وہاں پہلے سے پتھر وغیرہ جمع کرکے تو نہیں رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے افسران وپولیس جوانوں کوہدایت دی کہ جلوس کے دوران کسی سے یوں ہی نہ الجھیں، ماحول کومکدر کرنے والوں پر پولیس فوری کاروائی کویقینی بنائے۔

انہوں نے تعینات مجسٹریٹ، زونل مجسٹریٹ، اور پولیس افسران کو ہدایت دی کہ جن کے پاس واکی ٹاکی نہیں ہو وہ اپنے موبائل فون کو چارج رکھیں، اور ایک دوسرے سے اپڈیٹ لیکر رابطہ میں رہیں، کسی انہونی واقعہ کی فوری طورسے اعلی افسران کو خبر دیں۔

ایس ایس پی راجیو مشرانے کہاکہ پولیس نے ویسے سبھی افراد کی پہچان کی ہے، جنہوں نے قبل کے تہواروں میں ماحول کوبگاڑنے کی کوشش کی ہے۔

مختلف دفعات کے تحت ان پرکاروائی کی جارہی ہے، باؤنڈ پیپر بھی بھروائے گئیں ہیں۔

ماحول خراب کرنے والوں کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائیگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی ایم کی صدارت میں امن کمیٹی کی بھی میٹنگ کلکٹریٹ میں منعقد ہوچکی ہے۔

میٹنگ میں امن کمیٹی کے ممبروں کی طرف سے متعدد مطالبات اور تجاویز بھی پیش کی گئیں تھیں۔جس پر ضلع مجسٹریٹ نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 10:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details