اردو

urdu

By

Published : Nov 22, 2019, 12:03 AM IST

ETV Bharat / city

'اوڈی ایف میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی'

بہار کے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ او ڈی ایف میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہوئی ہے۔'

'اوڈی ایف میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی'

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ' او ڈی ایف کا غلط اعداد وشمار پیش کرکے حکومت اپنی پیٹھ خود تھپ تھپا رہی ہے۔ گیا میں کئی گاؤں ایسے بھی ہیں، جہاں بیت الخلاء کی کوئی سہولت نہیں، جبکہ حکومت کے اعداد شمار کے مطابق گیا میں او ڈی ایف مکمل ہو نے کو ہے۔

'اوڈی ایف میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی'

سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی نے کہاکہ' ضلع کے باگے بار میں ڈھائی سو خاندان رہتے ہیں، اس گاؤں میں ایک بھی بیت الخلاء کی تعمیر نہیں ہوئی ہے جبکہ اس گاؤں کے پنچایت جکٹیا کو اوڈی ایف اعلان کردیاگیا ہے۔

ضلع کے ٹنکوپا بلاک میں بھی اسی طرح کا معاملہ ہے۔ یہاں مقدمہ سمیت دھرنا مظاہرہ کیاجاچکا ہے۔ سوفیصد غلط اعداد وشمار پیش کیے گئے ہیں۔ جس کی جانچ لازمی ہے۔

اسکے علاوہ امام گنج کے سلیا پنچائت، چوواں بار پنچایت کے کئی گاؤں میں بیت الخلاء کی تعمیر نہیں ہوئی ہے، اگر کسی بڑی ایجنسی سے جانچ ہوگی، تبھی انکشاف ہوگا کیونکہ یہاں انتظامیہ کے اعلی افسران کی ملی بھگت ہے۔ ان سے جانچ کرائی گئی تو حکومت کی حمایتی میں رپورٹ پیش ہوگی۔ اس سے قبل بھی ڈسٹرک مجسٹریٹ کو کئی مقامات سے شکایت ملی ہے لیکن کاروائی نہیں کی گئی جس سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ افسران کاسازبازہے۔

انہوں نے ضلع کے کئی گاوں میں پھیلی ڈائریا بیماری کے متعلق کہاکہ' اس سے درجنوں افراد اسکی زد میں ہیں۔ اب تک ان کے اسمبلی حلقہ امام گنج کے باگے بار اور اکمبا گاوں میں اس بیماری سے چارافراد کی موت ہوچکی ہے۔ جس میں برتی دیوی عمر پچاس سال۔ للن مستری عمر پچپن سال ، امرجیت کمار عمر بائیس سال، حسینہ بی بی عمر ساٹھ سال کانام شامل ہے۔

جیتن رام مانجھی نے ریاست کی کوشی کمشنری اورمگدھ کمشنری میں زمین سے متعلق تنازعات ہیں پر کہاکہ' غریبوں کو حکومت نے زمینوں کا پرچہ تو دیا مگر سرکاری رسید نہیں کٹی اور نہ ہی قبضہ دلایاگیا۔ اندرا آواس بنوادیاگیا لیکن اب اسے منہدم کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وجہ جل جیون ہریالی منصوبہ بتایا جا رہا ہے۔ اگر ضرورت منہدم کرنے کی ہے تو اسکی متبادل جگہ اور مکان دستیاب کرائے جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details