اردو

urdu

ETV Bharat / city

گیا: چہلم کی مناسبت سے مجالس کا اہتمام - گیا میں چہلم

شہر گیا میں واقع اہل تشیع کی مسجد میں چہلم کی مناسبت سے امام عالی مقام حضرت امام حسین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مجلس کا انعقاد کیا گیا، لیکن کورونا کی وجہ سے چہلم کے موقع پر مسجد سے کربلا تک جلوس کا اہتمام نہیں کیا گیا۔

majlis of chehalum Imam hussain in gaya
شعیہ مسجد میں چہلم کی مناسبت سے مجالس کا اہتمام

By

Published : Oct 8, 2020, 5:41 PM IST

ریاست بہار کے شہر گیا میں چہلم کی مناسبت سے نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مجلس منعقد کی گئی، حالانکہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق نافذ ہدایات کے تحت ہی مجلس منعقد ہوئی، جس میں شریک ہونے والوں کی تعداد سو سے کم رہی۔ کورونا کی وجہ سے چہلم کے موقع پر شیعہ مسجد سے کربلا تک نکلنے والا جلوس اس مرتبہ نہیں نکالا گیا ہے۔

شعیہ مسجد میں چہلم کی مناسبت سے مجالس کا اہتمام

اس سلسلے میں مولانا عروج الحسن نے کہا کہ کربلا کے دشت میں دین اسلام کی حفاظت اور سربلندی کے لیے امام عالی مقام حضرت حسین کی قربانیوں کی یاد آج بھی زندہ ہے اور اسی یاد کو تازہ کرنے کے لیے شہدائے کربلا چہلم کی مناسبت سے عزاداری و مجالس کا اہتمام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کو لیکر حکومت کی جاری ہدایات کے تحت جلوس تو برآمد نہیں ہوا تاہم عزاخانہ میں مجلس منعقد ہوئی، مجلس میں امام حسین کے اوصاف حمیدہ کو بیان کیا گیا ساتھ ہی موقع کی مناسبت سے کورونا وبا کے خاتمے کے لیے دعائیہ مجلس کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس میں یہ پیغام بھی دیا گیا کہ عالم انسانیت امام عالی مقام کے بتائے ہوئے راستے پر چلے گی تو دہشت گردوں اور شرپسندوں کے راستے خود بخود بند ہوجائیں گے۔

امام عالی مقام نے کربلا کے میدان سے امن و شانتی کا پیغام دیا ہے جسکو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا، انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام کی زندگی پر عمل کیا جائے تو نہ کہیں لڑائی ہوگی اور نہ ہی کہیں فتنہ فساد پھیلے گا۔

سید اسداللہ رضوی نے کہا کہ آج چہلم کے موقع پر امام حسین کو یاد کیا گیا، امام کے غم میں آنسو بہائے گئے، آج ہی کے دن شہدائے کربلا کی لاشوں کو دفن کیا گیا تھا اور جو قید تھے انہیں آزادی حاصل ہوئی تھی جسکے بعد شہداء کی قبروں کی زیارت کی گئی، نوجوانوں کے لیے پیغام یہی ہے کہ وہ امام عالی مقام کے راستے پر چلیں، امام عالی مقام کا پیغام ہر انسان کے لیے ہے، جینے کا طریقہ امام عالی مقام نے بتایا ہے اور انسانیت کی حفاظت اور بقا کے لیے امام نے اپنے پورے گھر کو قربان کردیا جسکی رہتی دنیا تک مثال پیش کی جائیگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details