اردو

urdu

ETV Bharat / city

مگدھ یونیورسیٹی کی 58 ویں یوم تاسیس تقریب کا اہتمام - مگدھ یونیورسیٹی کے 58 ویں یوم تاسیس

مگدھ یونیورسٹی کی 58 ویں یوم تاسیس تقریب میں ریاست کے گورنر فاگو چوہان نے یونیورسٹی کیمپس میں شجرکاری کے ساتھ ایک جم خانے کی بنیاد بھی رکھی۔

magadh-university-held-its-58th-day
مگدھ یونیورسیٹی کی 58 ویں یوم تاسیس تقریب کا انعقاد

By

Published : Mar 1, 2020, 5:05 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 1:56 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع مگدھ یونیورسیٹی کی یوم تاسیس تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ریاست کے گورنر فاگو چوہان نے شرکت کر کے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔

مگدھ یونیورسیٹی کی 58 ویں یوم تاسیس تقریب کا انعقاد

تقریب کا افتتاح وزیر زراعت پریم کمار اور ان کے ایڈیشنل چیف سکریٹری برجیش ملہوترا نے شمع روشن کرکے کیا اور مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راجندر پرساد نے گورنر کو مومینٹو اور شال پیش کرکے خیرمقدم کیا۔

یونیورسٹی یوم تاسیس کے موقع پر گورنر فاگو چوہان نے پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔ گورنر نے یونیورسٹی کیمپس میں شجرکاری کے ساتھ ایک جم خانے کی بنیاد بھی رکھی۔

تقریب میں یونیورسیٹی کے طلباء وطالبات نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے۔ مگدھ یونیورسٹی کے 59 ویں یوم تاسیس کے موقع پر یونیورسٹی کے پروفیسر اور طلباء بڑی تعداد میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ مگدھ یونیورسیٹی کا قیام 1961 میں عمل میں آیا تھا جس کو بودھ گیا کے ایک مٹھ نے عمارت کے لیے زمین کا ایک بڑا پلاٹ عطیہ کیا تھا۔ 1964 میں اسوقت کے صدر جمہوریہ ڈاکٹر رادھا کرشنن نے اس عمارت کی سنگ بنیاد رکھی تھی۔ 58 سال مکمل کرنے کے بعد یہ تیسرا موقع ہے کہ مگدھ یونیورسٹی میں یوم تاسیس تقریب منایا جارہا ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 1:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details