ضلع کیمور میں کورونا مثبت افراد کی تعداد 202 ہے۔ آئے دن مثبت مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔ وہیں، اس وبا کے چین کو توڑنے کے لیے کیمور ضلع کے وکلا یونین نے اہم فیصلہ لیا ہے۔
کیمور: کورونا وائرس کے سبب وکیلوں نے عدالت نہ آنے کا فیصلہ کیا - ضلع کیمور میں کورونا مثبت افراد کی تعداد 202 ہے
بہار کے ضلع کیمور میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خوف ہے۔ متاثرین کی دن بہ دن بڑھتی تعداد میں غیرمعمولی اضافے کے سبب یہاں لوگوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔
پریس ریلیز جاری کر کے یونین کے سکریٹری منٹو پانڈے نے کہا کہ 'کورونا کا قہر مسلسل بڑھتا جارہا ہے، ریاستی حکومت ہر ممکن کوشش کر ہی ہے۔ ایسے میں وکیلوں کا بھی فرض ہے کہ وہ اس وبا سے نمٹنے اور اس کے چین کے خاتمہ کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے ضلع کے وکیلوں کی ایک میٹنگ ہونی ہے۔ اس میں یہ فیصلہ لیا جائے گا کہ '19 تا 30 اپریل تک ضلع کے سبھی وکیل عدالتی کاموں سے دور رہیں گے۔ اس دوران نہ ہی ڈیجیٹل اور نہ ہی فیزیکل کام ہوں گے۔ مزید انہوں نے مقدمہ کے پیروی کرنے والوں سے بھی اپیل کی کہ اس دوران وہ عدالت نہ آٸیں اور اپنے ہی گھروں میں رہیں۔