اردو

urdu

ETV Bharat / city

شدت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ - کولکاتا کی ایس ٹی ایف

ریاست بہار کے ضلع گیا سے کولکاتا کی ایس ٹی ایف ٹیم نے ضلع پولیس کے تعاون سے مبینہ شدت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Aug 26, 2019, 4:45 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 8:20 AM IST


اطلاعات کے مطابق مبینہ شدت پسند کئی برسوں سے گیا کے مانپور میں نام بدل کر رہ رہا تھا۔

گیا کے مانپور تھانہ حلقے کے پٹھان ٹولی سے کولکاتا کی اسپیشل ٹارسک فورس نے ضلع پولیس کے تعاون سے مبینہ شدت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

شدت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

پولیس ذرائع کے مطابق اس مبینہ شدت پسند کا تعلق ممنوعہ بنگلہ دیشی جماعت المجاہدین سے ہے۔ اعجاز کئی برسوں سے ضلع میں اپنی شناخت بدل کر رہ رہا تھا، خفیہ اطلاعات کی بناء پر پولیس نے اسے گرفتار کیا ہے، اس کے پاس سے کئی دستاویز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق اس کے خلاف کولکاتا ایس ٹی ایف تھانہ میں کیس نمبر 19/6 درج ہے، جبکہ پولیس نے گیا کورٹ سے ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ محمد اعجاز بیوی اور تین بچوں کے ساتھ مانپور تھانہ حلقہ میں کئی برسوں سے رہ رہا تھا۔ یہاں وہ گھوم کر کپڑے کی تجارت کیا کرتا تھا۔

انچارج ایس پی منجیت نے معاملے کی تصدیق کی ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 8:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details