ریاست بہار کے ضلع گیا میں جے این یو کے سابق اسٹوڈنٹ یونین کے لیڈر کنہیا کمار کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔ کنہیا کے ساتھ سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی ، کانگریس کے ایم ایل اے اودھیش سنگھ، ایم ایل اے شکیل احمد خان بھی موجود تھے۔
حملے میں کنہیا اور سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی بال بال بچے ہیں۔ حملے کے بعد کنہیا کے حامیوں اور شرارتیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی ہے۔ کنہیا منگل کو 'جن گن من یاترا' کے تحت سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی کے اسمبلی حلقہ امام گنج پہنچے تھے۔ گیا سے امام گنج جانے کے دوران وشرام پور گاؤں کے پاس اچانک انکی گاڑی پر حملہ پو گیا۔ پہلے گاڑی پر پتھر پھینکے گئے اور اس کے بعد قافلے پر سیاہی بھی پھینکی گئی۔ پتھراؤ میں سابق وزیر و کانگریسی ایم ایل اے اودھیش سنگھ کی گاڑی کو نقصان پہچنے کی اطلاع ہے۔