اطلاعات کے مطابق پولیس کے ایک ہوم گارڈ جوان کی بنارس میں دیر رات علاج کے دوران موت ہو گئی۔ اسکے بعد جوان کے کنبہ کے لوگوں نے بھبھوا صدر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد تجهیز تکفین کے لیے واپس لایاگیا۔
کیمور: ہوم گارڈ جوان کی علاج کے دوران موت - home guard died during treatment news in urdu
الیکشن ڈیوٹی پر معمور جوان کا برین ہیمرج کے بعد علاج کے دوران بنارس میں موت ہوگئی۔
![کیمور: ہوم گارڈ جوان کی علاج کے دوران موت kaimur: home guard died during treatment](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-9581169-302-9581169-1605707821816.jpg)
kaimur: home guard died during treatment
ویڈیو
واضح رہے کہ سریش شاہ کیمور ضلع کے نوآؤں تھانہ حلقہ کے مورتھ میں ہوم گارڈ کے عہدے پر معمور تھے۔ جنہیں بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے دوران دیگر پولیس کے ہمراہ کٹیہار ضلع میں تعینات کیا گیا تھا۔ جہاں 9 نومبر کو اچانک ان کا برین ہیمرج ہوگیا۔
جس کے بعد کنبہ کے لوگ بہتر علاج کے لیے سریش کو بنارس لے گئے تھے۔ جہاں گذشتہ رات علاج کے دوران جوان کی موت ہو گئی۔ جوان کی موت کے بعد بھبھوا پولیس لائن میں پولیس اہلکاروں میں صف ماتم چھایا ہوا ہے۔