گیا کے محمد راشد کے گھر میں جشن کا ماحول ہے۔ جشن کی وجہ ان کی بیٹی ثناء خیر کی شاندار کامیابی ہے۔ ثنا نے 94.6 فیصد نمبر حاصل کرکے نہ صرف آرٹس بلکہ کامرس اور سائنس تینوں مضامین میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ ثناء کی خواہش ہے کہ وہ آئی اے ایس میں کامیابی حاصل کریں۔
ثناء بچپن سے ہی کافی محنتی طالبہ رہی ہیں۔ انہوں نے اسکول اور پھر یونیورسٹی سطح پر متعدد تقریری مقابلوں میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔