گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کی بھانجی اور ان کے رشتہ داروں پر جان لیوا حملہ پیش آیا ہے، جس کے بعد جیتن رام مانجھی نے امن و قانون پر سوال کھڑے کیے ہیں۔ اس معاملے میں 20 لوگوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے ہسپتال پہنچ کر زخمی رشتہ داروں کی عیادت کی ہے Jitan Ram Manjhi Visited Gaya Hospital۔ سابق وزیر اعلیٰ جتن رام مانجھی کی بھانجی کیشری دیوی اور ان کے رشتہ داروں کے اوپر جان لیوا حملے کا واقعہ اب طول پکڑنے لگا ہے۔ کیشری دیوی ڈوبھی بلاک کے کرواماں پنچایت کے پنچایت سمیتی کی رکن ہیں اس واقعہ کے بعد سے ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کے رہنما پولیس کی کاروائی کو لیکر ناراض ہیں اور ملک میں سب سے خراب امن و قانون کی صورتحال بہار میں بتارہے ہیں۔
ہم پارٹی کا ایک وفد قومی سکریٹری نند لال مانجھی کی قیادت میں مگدھ میڈیکل کالج میں ڈیرہ جمائے ہے تو وہیں آج دوپہر قریب دو بجے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی اپنی بھانجی اور ان کے رشتہ داروں کی خیریت دریافت کرنے کے لئے مگدھ میڈیکل کالج پہنچے۔ جہاں انہوں نے زخمیوں سے واقعہ کے متعلق جانکاری حاصل کی، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ متعلقہ معاملے میں پولیس کے اعلیٰ افسروں سے بات کر ٹھوس کارروائی کی مانگ کی جائے گی اور قصورواروں کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائے گا۔