اردو

urdu

ETV Bharat / city

کوٹہ جانے کے لیے پاس ملنے کی بات افواہ: ایس ایس پی

ریاست بہار کے ضلع گیا کے ایس ایس پی نے سوشل میڈیا پر کوٹہ جانے کے لیے سرپرستوں کو پاس فراہم کیے جانے کی خبر کی تردید کی ہے، اور اسے پوری طرح سے افواہ بتایا ہے۔

کوٹہ جانے کے لیے پاس ملنے کی بات افواہ: ایس ایس پی
کوٹہ جانے کے لیے پاس ملنے کی بات افواہ: ایس ایس پی

By

Published : Apr 22, 2020, 11:51 AM IST

ضلع گیا میں سوشل میڈیا پر کوٹہ میں رہ رہے طلبا کو واپس لانے کے لیے ان کے سرپرستوں کو پاس فراہم کیے جانے کی خبر گردش کرنے لگی، اس خبر میں سرپرستوں سے کہا گیا کہ وہ کوٹہ جانے کے لیے جمعرات تک ایس ایس پی کے دفتر سے پاس لے سکتے ہیں، حیران کن بات یہ ہے کہ کچھ میڈیا نے بھی ان خبروں کو صحیح قرار دیا۔

بدھ کی شام اچانک وائرل ہوئے اس میسج سے ضلع میں ایس ایس پی سے پاس لینے کے لئے ہوڑ مچ گئی، اس دوران پولیس انتظامیہ حرکت میں آگئی، ایس ایس پی نے از خود نوٹس لیتے ہوئے میڈیا کے ان سبھی واٹس ایپ گروپ پر مورچہ سنبھالتے ہوئے خبر کوبے بنیاد بتایا، ساتھ ہی گروپ ایڈمین پر کاروائی کرنے کی بات بھی کہی، جس کے بعد یکے بعد دیگرے سبھی گروپز سے میسیج ڈیلیٹ کیے جانے لگے۔

ایس ایس پی راجیومشرا نے کوٹہ کے لئے پاس دیئے جانے کے میسج کو افواہ بتاتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی کوئی بات نہیں ہے، یہ پوری طرح سے افواہ ہے ساتھ ہی لوگوں سے اپیل کی کہ کسی بھی طرح کی گمراہ کن خبروں کوپڑھ کر اپنے گھروں سے نہ نکلیں، اگر ایسا ہوا تو لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے معاملے میں ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کی خبر پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، اس دوران لوگوں سے اپیل کی کہ کسی بھی میسج یاخبر کی پہلے تصدیق کرلی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details