اردو

urdu

ETV Bharat / city

جنسی زیادتی کا ملزم گرفتار - ملزم شخص سے پوچھ تاچھ جاری ہے

ریاست بہار کے گیا، انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج کے آئسولیشن وارڈ کے اٹینڈنٹ شیوشنکر کو جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

جنسی زیادتی کا ملزم گرفتار
جنسی زیادتی کا ملزم گرفتار

By

Published : Apr 12, 2020, 5:14 PM IST

اے این ایم سی ایچ کے آئیسولیشن وارڈ میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس نے ملزم کو گھر سے گرفتار کیا ہے، گزشتہ چھ اپریل کو متاثرہ خاتون کی موت ہوگئی، مہلوکہ خاتون کی ساس کے بیان پر ایف آئی آر درج کے بعد یہ گرفتاری کی گئی ہے۔

جنسی زیادتی کا ملزم گرفتار

ضلع گیاکی پولیس نے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج کے آئیسولیشن وارڈ میں تعینات اٹینڈنٹ شیوشنکر کوگرفتار کیا ہے ، وارڈ اٹینڈنٹ پر الزام ہے کہ آئیسولیشن وارڈ میں زیرعلاج ایک خاتون کوبیہوش کرکے اسکا جنسی استحصال کیاہے ، خاتون کی موت ہوچکی ہے ، خاتون نے اپنی ساس کو سارے واقعے کی جانکاری دی تھی۔ ساس کی شکایت پر میڈیکل تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

خاتون ضلع کے بانکے بازار حلقے کی رہنے والی تھیں، خاتون کی موت کے بعد معاملہ سیاسی رخ اختیار کرچکاہے ، سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی نے اس معاملے پر سخت رد عمل کااظہار کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ پرسنگین الزام لگائے، معاملہ سرخیوں میں آنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور چھاپے ماری کرکے شیوشنکر کو گرفتار کیا۔

میڈیکل تھانہ انچارج فہیم احمد خان نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ملزم شخص سے پوچھ تاچھ جاری ہے ، ضرورت پڑنے پرمیڈیکل ٹیسٹ بھی کرایاجائے گا۔

دو ماہ کی حاملہ خاتون طبیعت خراب ہونے کے بعد اسپتال میں بھرتی ہوئی تھی، دواپریل کو اسپتال سے انھیں ڈسچارج کیا گیا، اس دوران خاتون کافی مایوس اور غمزدہ ہونے لگیں، خاتون نے گھر والوں کو اسپتال اسٹاف کی انسانیت سوز حرکتوں کی جانکاری دی ، اسی دوران چھ اپریل کو گھرپرہی خاتون کی اچانک موت ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details