اردو

urdu

ETV Bharat / city

پیغمبر اسلام کے توہین آمیز پوسٹ - Hatred post against islam

فیس بک پر تو ہین آمیزتصویریں اور ویڈیوز وائرل کیا جارہا ہے جس میں پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف نازیبا الفاظ ہی نہیں ان کے تعلق سے برہنہ تصوریں بھی شیئر کی جارہی ہیں۔ اور بتایا جارہا ہے کہ 'محمد اس طرح سے اللہ سے ملنے گئے تھے'

انکور نامی شخص کی فیس بک پروفائل

By

Published : Oct 26, 2019, 7:54 AM IST


یہ واقعہ بہار کے ضلع کیمور کا ہے جہاں فرقہ پرست طاقتوں اور سماج دشمن عناصر کے ذریعے ضلعے کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اور وہاں کی فضا کو آلدہ بنانے کی کوشش کی جا رہی مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی نا کام کوشش کی جا رہی ہے۔

مقامی باشندے کے مطابق پولیس اس تعلق سے خاموش تماشئی بنی ہوئی اور ملزموں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہی ہے جس سے مقامی ہم آہنگی کی فضا مسلس کراب ہو رہی ہے۔

انکور مہا دیو نامی فیس بک آئی ڈی پر ایک پوسٹ کر کے محمد ﷺ کو دہشت گرد کے طور بتایا گیا ہے ہندو سماج کے نام پارٹی کیمور کے نام سے ایک وہائٹس ایپ گروپ بھی بنایا گیا ہے جس میں ایک مخصوص طبقے سے متعلق زہر افشانی کی جارہی ہے اور ان کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے۔

حالانکہ مقامی سماجی کارکنان نے اس معاملے کی شکایت بھبھوا کے ایس ڈی پی او سے کی ہے۔ ایس ڈی پی او نے کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس کے خلاف کاروائی کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details