سابق ریاستی وزیر اودھیش سنگھ نے اردو ادب کی بڑی شخصیت شمس العلماء امداد امام اثر کی قبر کے احاطے میں مزید انتظامات کرنے کا دعوی کیا ہے گزشتہ روز ای ٹی وی بھارت نے امداد امام اثر کی قبر کہاں ہے اس حوالے سے عام مسلمانوں تک رپورٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کی تھی۔Revealed Regarding the Tomb of Nawab Sir Syed Imdad Imam Asar
شمس العلماء امداد امام اثر اردو ادب کی بڑی شخصیت کانام تھا، ای ٹی وی بھارت اردو کی ٹیم نے انکی قبر کے حوالے سے گزشتہ روز اہتمام کے ساتھ خبر شائع کی تھی، جس کے بعد آج سابق وزیر اودھیش سنگھ نے نہ صرف ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کیا بلکہ انہوں نے بتایا کہ خبر شائع ہونے کے بعد اردو برادری کی بڑی بڑی شخصیات سمیت کئی معززین کا انکے پاس فون آیا ہے اور امداد امام اثر اور انکے رشتے داروں کی قبروں کی دیکھ بھال کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کی جارہی ہے۔
دراصل گزشتہ روز ای ٹی وی بھارت نے " امداد امام اثر کی قبر ایک ہندو کے مکان میں واقع ہے" کے عنوان سے اہتمام کے ساتھ خبر شائع کی تھی اور اس خبر میں ای ٹی وی بھارت کی ٹیم کی مکمل تحقیق تھی۔گویا کہ پہلی مرتبہ امداد امام اثر کی قبر کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ انکی قبر کہاں، کس حال میں ہے؟ اور کون دیکھ ریکھ کرتا ہے، امداد امام اثر اردو کے بڑے شاعر محقق مصنف تھے۔