اردو

urdu

ETV Bharat / city

گیا: نکسل متاثرہ علاقہ سے اسلحہ برآمد

گیا پولیس کو اسمبلی انتخاب سے قبل بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ پولیس نے دو مختلف مقامات سے اسلحے اور کین بم برآمد کیا ہے، حالانکہ اس سلسلے میں کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

Gaya: Weapons recovered from Naxal-affected area
گیا: نکسل متاثرہ علاقہ سے اسلحہ برآمد

By

Published : Sep 29, 2020, 4:20 PM IST

اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ضلع میں پولیس کی سرگرمی بڑھنے کی وجہ سے نکسلی و بدمعاشوں کے اسلحے برآمد ہو رہے ہیں۔ ضلع پولیس نے دھنگئی تھانہ حدود میں جھاڑی میں پھینکے ہوئے دو دیسی طمنچہ اور دس راؤنڈ کارتوس جس میں چار بڑے اور دو چھوٹے شامل ہیں وہ برآمد کیا ہے۔

دھنگئی پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس نے یہ اسلحہ برآمد کیا ہے۔ یہ اسلحے کس کے ہیں اسکا انکشاف نہیں ہو سکا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ اسلحہ نکسلیوں کا بھی ہو سکتا ہے۔ الیکشن میں نظم و نسق بگاڑنے کی کوشش بدمعاشوں کی طرف سے ہو اس سے قبل ضلع پولیس سرچ مہم چلارہی ہے۔

برآمد اسلحہ

خیال ہو کہ اس سے قبل ضلع کے روشن گنج تھانہ حلقہ میں واقع ایک پل کے نیچے سے سی آر پی ایف اور کوبرا بٹالین کی ٹیم نے کین بم برآمد کیا تھا۔ پولیس نے بم کو ڈیفیوز کر دیا ہے۔ روشن گنج تھانہ انچارج کے مطابق بم نکسلیوں کی طرف سے لگایا گیا ہے۔ پولیس نکسلیوں کی دھر پکڑ کے لبے چھاپے ماری کر رہی ہے۔ سی آر پی ایف کے ایک اعلی افسر نے فون پر بتایا کہ بم اتنا طاقتور تھا کہ اگر پھٹ جاتا تو کافی نقصان ہو سکتا تھا۔ پولیس کو مقامی لوگوں نے پل کے نیچے بم لگے ہونے کی اطلاع دی تھی۔

واضح ہو کہ الیکشن کے پیش نظر نکسلیوں کی طرف سے واردات کو انجام دینے کی کوشش کی جا سکتی ہے لیکن پولیس کا دعوہ ہے کہ نکسلیوں کی نقل و حرکت پر پولیس کی گہری نظر ہے۔ پولیس کی طرف سے چھاپے ماری کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایس پی راجیو مشرا نے بتایا کہ ضلع پولیس سی آر پی ایف اور کوبرا بٹالین کی ٹیم کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن کر رہی ہے۔ انتخاب پرامن ماحول میں ہو اسکی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔ پولیس کی سختی ایسی کہ نکسلی کسی بھی واردات کو انجام نہیں دے پائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details