ریاست بہار کے ضلع گیا میں چھٹے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہوچکی ہے. آج ضلع کے تین بلاکس کی کل 29 پنچایتوں کے لیے ووٹنگ ہورہی ہے. ان تین بلاکس میں 19 ایسے بوتھس ہیں جو انتہائی حساس اور نکسل متاثر ہیں. ان بوتھس پر سی آرپی ایف ،ایس ایس بی اور ضلع پولیس کی بھاری تعیناتی کی گئی ہے۔
پنچایت انتخابات کے چھٹے مرحلے کے تحت کُل 29 پنچایتوں 414 ووٹنگ مرکز بنائے گئے ہیں تینوں بلاکس میں کل 921 سیٹوں پر 3242 امیدوار قسمت آزمائی کررہے ہیں. ان تینوں بلاکس میں مسلم ووٹرز کی آبادی تقریباً سترہ فیصد ہے.
کئی بوتھس پر انتظامات ندارد ہیں. شیر گھاٹی بلاک کے دریا پور پنچایت کے بوتھ نمبر 5، 8 اور بوتھس نمبر 9 اور 11 پر انتظامات کے نام پر خانہ پوری کی گئی ہے۔