مہاراشٹرا آرچری ایسوسی ایشن کے ذریعہ تیر اندازی مقابلہ 2020 کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں ملک کی تمام ریاستوں سے 2-2 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔ آن لائن مقابلے کے تحت شرکاء اپنے گھر میں بلیک بورڈ بناکر اور پھر اس میں نشانے کی جگہ طے کرکے تیراندازی کے ہنر کو بکھیر رہے ہیں، شرکاء کے ساتھ مقامی ایسوسی ایشن کے کونچ بھی موجود ہوتے ہیں جو فون پر تیر کے نشانے کی پوزیشن اور کھیل سے متعلق باریکیوں کو بتاتے اور دیکھاتے ہیں۔ ابھی الیمیشن راؤنڈ مقابلہ جاری ہے۔
ضلع گیا سے بھی دو بھائی ویدھ ناتھ مہرور اور سپریش ناتھ مہرور بھی شریک ہیں۔ یہ دونوں بھائی شہر کے پچمحلہ محلے کے رہائشی ہیں۔ اپنے گھر کے باغیچہ میں دونوں شرکاء نے آن لائن تیر اندازی کے مقابلے میں حصہ لیا اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔
مقابلہ میں شامل ہونے والوں کی کارکردگی کے آن لائن نتائج مہاراشٹر آرچرری ایسوسی ایشن کے کونچ اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ابھی الیمیشن کا دور چل رہا ہے۔
مزید پڑھیں: میچ فکسنگ کے الزام میں امپائر اور ڈائریکٹر معطل
انہوں نے کہا کہ تیراندازی کاشوق اسوقت پیدا ہوا جب اسکول میں کونچ نے تعلیم کے ساتھ تیر اندازی سیکھنے کی ترغیب دی۔ جس کے بعد ہمیں بھی لگا کہ ہم نے ہر طرح کے کھیلوں میں حصہ لیا ہے ، اب ہمیں تیر اندازی میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے گذشتہ 1 براس سے سخت محنت کر رہے ہیں اور اس آن لائن تیر اندازی کے مقابلے میں حصہ لیا ہے۔ کوشش ہے کہ مقابلہ میں کامیابی حاصل کرکے ضلع گیا کا نام روشن کیا جائے۔
گیا ڈسٹرکٹ تیر اندازی ایسوسی ایشن کے کونچ بلرام پرساد سنگھ نے کہا کہ پورے ملک میں ان لاک نافذ ہے۔ جس کی وجہ سے کھیلوں کا انعقاد نہیں کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل مہاراشٹر آرچرری ایسوسی ایشن کے ذریعہ آرچرری پرو مقابلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ لیکن یہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ممکن نہیں ہوسکا تھا۔ جس کے بعد مہاراشٹر آرچرری ایسوسی ایشن نے آن لائن تیر اندازی 2020 کا اہتمام کیا۔
جس میں ملک کی تمام ریاستوں کے 2-2شرکاء نے حصہ لیا۔ اس میں مہاراشٹر، ہریانہ ، چھتیس گڑھ اور بہار سے ہیں۔ بہار کے گیا شہر سے 2 کھلاڑی شریک ہوئے ہیں جو آن لائن ٹورنامنٹ میں پرفارم کر رہے ہیں۔ آن لائن مقابلے کا نتیجہ مہاراشٹر آرچرری ایسوسی ایشن کے کوچ کے ذریعہ بتایا جا رہا ہے۔ شرکاء میں جن کی کارکردگی ناقص ہے وہ ٹورنامنٹ سے باہر کردیئے جائیں گے۔ جن کی کارکردگی میں بہتری آئے گی وہ آگے بڑھیں گے۔ ان 8 شرکا میں کامیاب ہونے والے شرکا کو 60 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔'