اردو

urdu

ETV Bharat / city

گیا شہرکی اہم سڑکیں خستہ حالی کا شکار - کئی محکمہ کے انجنئیروں کی رہائش گاہ

شہر گیا کی کئی اہم سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو آمدد و رفت میں کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ مقامی افراد سڑک کے خستہ ہونے کے باعث آمدورفت سے پرہیز کرتے ہیں۔

گیا شہرکی اہم سڑکیں خستہ حالی کا شکار
گیا شہرکی اہم سڑکیں خستہ حالی کا شکار

By

Published : Dec 31, 2020, 7:21 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا کی کئی اہم سڑکیں درستگی نہیں ہونے کے سبب خستہ حال ہوچکی ہیں۔ایک اہم سڑک جس کا نام 'پروانند پتھ' ہے اس کی بھی حالت انتہائی خستہ ہے۔جگہ جگہ پر گڑھے ہیں جو سڑک حادثے کی اہم وجہ بن رہے ہیں۔

گیا شہرکی اہم سڑکیں خستہ حالی کا شکار

سب سے اہم بات یہ ہے کہ شہر کے وی آئی پی اور اہم علاقے کی بھی سڑکیں خستہ حالی کا شکارہیں۔ سڑک کے ایک جانب ڈی ایم گیا اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی رہائش گاہ کی چہار دیواری ہے، تو دوسری جانب مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی رہائش گاہ ہے۔

محکمہ ڈاک کے ضلعی دفتر کے قریب کئی محکمہ کے انجنئیروں کی رہائش گاہ اور سرکاری دفاتر ہیں، ان سب کے باوجود سڑک برسوں سے خستہ ہے اور اس پر انتظامیہ کی نظر نہیں ہے۔

قریب چار سو میٹر والی اس سڑک کے تعلق سے بتایا جاتا ہے کہ' یہ سات برسوں سے خستہ حالی کا شکار ہے۔ پروفیسر کشور کمار نے کہا کہ'برسات کے موسم میں اس سڑک پر پانی بھرجانے کی وجہ سے آمدورفت خطرناک ثابت ہوتا ہے'۔

کئی ایسی بڑی شخصیات جو کہ سرکاری اداروں سے وابستہ ہیں ان کی رہائش گاہ قریب ہونے کے باوجود بھی سڑک کی مرمت کا نہ ہونا انتظامیہ کی بے توجہی کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ' سات برسوں سے وہ اس سڑک کو اسی طرح دیکھ رہے ہیں یہ سڑک گیا کالج اور اے پی کالونی کوبھی جوڑتی ہے، آئے دنوں حادثات ہوتے ہیں اور اسکی خبر بھی انتظامیہ کوہوتی ہے'۔

مزید پڑھیں:بہار: کنویں میں گر کر بچے کی موت

کشور کمار سمیت اس سڑک سے متصل دفتروں کے ملازمین نے توقع ظاہر کی کہ انتظامیہ سال نو کا تحفہ اس سڑک کی تعمیر کے ذریعے دے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details