اردو

urdu

ETV Bharat / city

گیا: وزیر اعظم کی تقریروں میں روزگار کا کوئی ذکر نہیں - مفت میں کورونا ویکسن دیا جائے گا

بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے پہلے مرحلے کے لیے انتخابی مہم جنگی پیمانے پر جاری ہے، تمام سیاسی پارٹیاں ووٹروں کو لبھانے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنا رہی ہیں۔

gaya: public opinion on modi speech today
gaya: public opinion on modi speech today

By

Published : Oct 23, 2020, 11:02 PM IST

این ڈی اے نے ایک پھر اقتدار میں واپس آنے کے لیے پوری طاقت لگادی ہے، جس کے لیے بڑے بڑے وعدے کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم اور دیگر مرکزی وزرا بھی میدان میں ہیں۔ بی جے پی نے وعدہ کیا ہے اگر وہ اقتدار میں واپس آئے تو ریاست کے تمام افراد کو مفت میں کورونا ویکسن دیا جائے گا، حالانکہ بی جے پی کے اس وعدے پر اپوزیشن سمیت سماجی کارکنان کی جانب سے بی جے پی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ویڈیو

اس ضمن میں آج وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی متعدد ریلیاں کی۔ وزیر اعظم کی ریلوں پر مقامی لوگوں نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریر فلاحی منصوبوں سے خالی رہی، نوجوانوں اور کسانوں کے بنیادی مسائل پر تقریر ہوتی تو خوشی ہوتی ۔

مزید پڑھیں:این ڈی اے نے معیشت کو تباہ کردیا، بہار میں 19 لاکھ نوکری دینے کا وعدہ جھوٹا: راہل

مودی کی ریلی میں نابالغ بچوں کی شرکت، یہ کیسی سیاست؟

دفعہ 370 اور زرعی قوانین پر پیچھے نہیں ہٹے گی حکومت: مودی

بہار اسمبلی انتخابات کے تحت گیا ریلی میں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر پر عوام نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت اردو سے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ایک بار پھر بہار یوں کومایوس کرگئے۔ خاص طور سے نوجوانوں کے متعلق کچھ نہیں کہا۔ جن نوجوانوں نے وزیراعظم کو بڑھ کر ووٹ کیا آج وہی نوجوان بے روزگار ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر میں عظیم اتحاد پر پر زبردست زبانی تیر چلاتے ہوئے نکسلزم اور تشدد کو بڑھانے والا اتحاد کہا لیکن انہوں نے کوئی بڑے منصوبے کا اعلان نہیں کیا۔ نہ ہی انہوں نے گزشتہ بہار اسمبلی انتخابات 2015،کی انتخابی ریلیوں کی طرح بہار کے لیے کسی بڑے پیکج کااعلان کیا۔

سیاسی گلیاروں میں وزیراعظم کی ریلی سے قبل چرچاتھی کہ وزیر اعظم کسی بڑے پیکج کا اعلان بہار کے لیے کریں گے لیکن ایسا ہوا نہیں۔

ای ٹی وی بھارت اردو نے ریلی میں شرکت کرنے والے لوگوں سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ تقریر ایجنڈے ومنصوبوں سے خالی تھی۔ کیلو یادو نے کہاکہ آج کی وزیراعظم کی تقریر انہیں پسند بالکل نہیں آئی۔ جو روزگار وزیر اعظم نے ختم کیا ہے کم از کم اسے ہی واپس لانے کاوعدہ کردیتے۔'

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے بھی کچھ نہیں بولا، کسانوں کے فلاح کی بات کرنے والے مودی کسانوں کے لیے بھی کچھ نہیں اعلان کیا اور آج حالات یہ ہیں کہ کسان اپنے مسائل سے دوچار ہے۔

ایس ایس سی جی ڈی کے امیدواروں نے کہاکہ مودی سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں تاہم وہ ٹوٹ گئی ہیں۔ امتحان اور میڈیکل فٹننس میں کامیاب ہونے کے باوجود بے روزگار ہیں۔ بحالی کے لیے لڑائی لڑرہے ہیں لیکن مودی جی ایک لفظ بولتے تک نہیں۔ ایک اور نوجوان نے کہاکہ مودی کی تقریر عام تقریر سے بھی خراب تھی۔ امید تھی کہ نوجوانوں کے لیے کچھ کہیں گے لیکن کچھ کہا نہیں۔ روزگار پر مودی جی کہتے ہیں کہ چنا فروخت کریں تو پھر اتنی مہنگی پڑھائی کیوں کی ہے'۔

وزیراعظم نریندر مودی آج گاندھی میدان میں قریب 45 منٹ کے خطاب میں انہوں نے انہی منصوبوں کاتذکرہ کیا جو پہلے سے مرکزی و ریاستی حکومت کے ذریعے چل رہے ہیں۔ گزشتہ کی ریلیوں کی طرح آج کی ریلی میں کسی منصوبے یاپیکج کا اعلانات نہیں کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details