اردو

urdu

ETV Bharat / city

گیا میں بھیانک سڑک حادثہ، 6 افراد ہلاک - ضلع گیا میں ایک دردناک سڑک حادثہ

ضلع گیا میں ایک دردناک سڑک حادثہ میں چھ افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ڈیڑھ درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اہل خانہ شادی کی رسم کرکے واپس گھر لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران دو آٹو ٹیمپو تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئے۔

Gaya: Four killed, one and a half dozen injured in road accident
گیا: سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک ، ڈیڑھ درجن زخمی

By

Published : Jun 15, 2020, 10:49 AM IST

ضلع گیا کے آمس تھانہ حدود کے بشنپور جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ایک ٹرک نے دو آٹو ٹیمپو کو زوردار ٹکر مار دیا۔ جس میں پندرہ افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں جبکہ چھ افراد کی دردناک موت ہوگئی ہے۔ اطلاع کے مطابق سبھی تلک کی رسم کی ادائیگی کے بعد واپس اپنے گھر جارہے تھے، تبھی یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

ویڈیو

زخمیوں کوعلاج کے لئے مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ شدید طور سے کچھ زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے انوگرہ نارائن ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ واقعہ صبح آٹھ بجے کے قریب پیش آیا ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ سبھی افراد ٹیمپو سے تلک کی رسم ادا کرکے بالوگنج گاؤں سے اپنے گاؤں آمس کے ریگنیا واپس آرہے تھے تبھی یہ حادثہ بشنپور کے پاس پیش آیا ہے۔

موقع پر موجود مقامی افراد کے مطابق ٹرک رفتار میں چل رہی تھی، اچانک ٹرک اور آٹو میں تصادم ہو گیا۔اتنے زبردست طریقے سے تصادم ہوا کہ آٹو کافی دور تک پلٹتے ہوئے چلا گیا۔ دونوں آٹو پوری طرح سے تباہ ہو گئے ہیں۔ موقع سے ٹرک کا ڈرائیور فرار ہوگیا ۔پولیس نے نعش کو لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال گیا بھیجا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details