اردو

urdu

ETV Bharat / city

چلڈرن پارک کا تعمیری کام ٹھپ ذمہ دار کون؟ - ذمہ دار ٹھہرا

ریاست بہار کے ضلع گیا کی پہلی چلڈرن پارک کا تعمیری کام ٹھپ ہے، میونسپل کارپوریشن اور محکمہ سرکل تاخیر کے لیے ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

چلڈرن پارک کا تعمیری کام ٹھپ ذمہ دار کون؟

By

Published : Nov 7, 2019, 7:01 PM IST

گیا ۔ پٹنہ روڈ پر واقع سب ڈویژن قبرستان کے سامنے زیرتعمیر چلڈرن پارک کا کام مہینوں سے بند پڑا ہے، جس کے پیچھے سرکار کے دومحکموں کی عدم توجہی بتائی جارہی ہے۔

چلڈرن پارک کا تعمیری کام ٹھپ ذمہ دار کون؟

مذکورہ پارک کی تعمیری کام کو پورا کرنے کی ذمہ داری میونسپل کاپوریشن اور محکمہ سرکل کی ہے۔

سرکل آفیسر کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن زمین کے لیے دلچسپی نہیں دکھا رہا ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن کا الزام ہے کہ سرکل آفیسر جان بوجھ کر کام میں تاخیر کررہا ہے۔

خیال رہے کہ پارک کی تعمیر ایک ہزار میٹر میں ہونی ہے جس کے لیے محکمہ سرکل کی جانب سے اب تک 270 میٹر زمین دستیاب کرائی گئی ہے، جس پر چہار دیواری کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

چلڈرن پارک سنہ 2018 میں شہری ترقیات کے وزیرکے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھی گئی تھی۔ جسے دو سو 65 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے ۔

مذکورہ چلڈرن پارک شہر کاپہلا پارک ہوگا، جہاں لوگ سیر و تفریح کرسکیں گے۔ اس پارک میں بچوں کے کھیلنے کے سامان بھی لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پانی ٹنکی، بیت الخلاء اور لائٹنگ کا بھی معقول نظم ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details