گیا میں خودکشی کا معاملہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے بچے کے ساتھ خودکشی کی ہے۔ کچھ دنوں قبل سوشل میڈیا پر ویڈیو ڈال کر کے اور ایس پی کو درخواست دے کر اپنے والد پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کی تھیں۔
گیا کے مفصل تھانہ حدود میں واقع جگ جیون کالج کے پاس لکھی باغ محلے میں رہنے والی ایک خاتون "سنگیتا"(28) نے اپنے بچے کے ساتھ خودکشی کی ہے۔ اس کے بچے کی عمر ایک برس بتائی جارہی ہے۔
خود کشی کی وجہ پولیس تفتیش کرنے میں پولیس لگی ہوئی ہے حالانکہ خود کشی کی وجہ سنگیتا کے والد کو بتایا جا رہا ہے کیونکہ سنگیتا نے کچھ دنوں قبل فیس بک پر لائیو آکر اپنے والد پر سنہ 2017 سے 2020 تک جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔ اس نے اپنی ویڈیو میں مزید بتائی تھیں کہ اس کی شادی ہوگئی ہے اور والد اب پھر سے اسے جسمانی تعلقات کرنے کے لیے زبردستی کر رہا ہے، ایسا نہیں کرنے کی صورت میں اس کو مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس معاملے کو لے کر سنگیتا نے اپنے والد کے خلاف ایس پی کو درخواست دے کر شکایت کی تھیں۔
سنگیتا نے پولیس سے فریاد لگا کر کہا تھا کہ اگر اس کے والد کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی اور اسے انسانیت اور باپ بیٹی کے پاک رشتے کو داغدار کرنے والے کو سزا نہیں دی گئی تو وہ خود کشی کر لے گی۔ جس کے بعد آج وہ گھر میں اپنی بچی کے ساتھ خودکشی کر لی ہے۔
مزید پڑھیں:زیر جامہ میں ٹرین پر سوار رکن اسمبلی نے کہا، پیٹ خراب تھا