سوچھ بھارت مشن کے تحت مرکزی حکومت کی جانب سے ہر برس سروے کرایا جاتا ہے۔ اسی کے تحت صاف صفائی کے نقطہء نظر سے شہروں کی درجہ بندی ہوتی ہے۔ گیا میونسپل کارپوریشن اس مرتبہ بہتر پوزیشن حاصل کرنے کے لیے ابھی سے تیاری میں مصروف ہے۔
اس تعلق سے شہر گیا میں 125 عوامی بیت الخلاء تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ ان بیت الخلاء کا استعمال مکمل طور پر مفت ہو گا۔ ان بیت الخلاء کی تعمیر رانچی کی ایک کمپنی کے ذریعہکی جا رہی ہے۔ اب تک 25 بیت الخلاء کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ باقی بیت الخلاء کی تعمیر کا کام جاری ہے، جو جلد مکمل ہوجائیں گے۔ گنجان آبادی اور کچی آبادی والے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ بیت الخلاء تعمیر کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو کھلے میں حاجت کے لیے نہیں جانا پڑے گا۔
شہر گیا میں عوامی بیت الخلا 'فائبر سیمنٹ بورڈ' کے ذریعہ تعمیر ہو رہے ہیں جو 25 سال تک خراب نہیں ہوں گے، اس کا مینٹیننس بلدیہ کمپنی کے ذریعہ کرائے گا۔ مینٹیننسکے لیےہر ماہ سولہ ہزار روپے بلدیہ کمپنی کو ادا کرے گا۔ بیت الخلاء میں پانی کی کمی نہیں ہو، اس کے لیے ایک ہزار لیٹر پانی کی ٹنکی لگائی جائے گی۔ ٹینکر کے ذریعہ تین وقت پانی کی فراہمی ہوگی۔ ٹوائلٹ کی صفائی کے کام مشین کے ذریعے کیا جائے گا۔