ضلع گیا کے چندوتی تھانہ حدود کے کیشرو دھرنپور گاؤں میں امیش یادو نامی شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا ۔امیش بجلی سپلائی بند ہونے پر گھر سے باہر ٹرانسفارمر کو دیکھنے کے لیے نکلا تھا تبھی پہلے سے گھات لگائے بیٹھے بدمعاش نے اس پر گولی چلا دی جو اسکے ہاتھ میں آکر لگی۔
بدمعاشوں نے کسان کو گولی مار کر زخمی کیا - کیشرو دھرنپور گاؤں
ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع کیشرو دھرنپور گاؤں میں بدمعاشوں نے ایک کسان کو گولی مار کر زخمی کر دیا ۔زخمی کسان مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

بدمعاشوں نے کسان کو گولی مار کر زخمی کیا
بدمعاشوں نے کسان کو گولی مار کر زخمی کیا
زخمی کسان امیش یادو نے بتایا کہ بجلی جانے پر وہ ٹرانسفرمرکے پاس پہنچے تبھی وہاں پرموجود بدمعاش نے اس پر گولی چلا دی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بدمعاشوں نے کسی واردات کوانجام دینے کے لیے بجلی کی سپلائی بند کی تھی تاکہ وہ اندھیرے کافائدہ اٹھا کر اپنے مقصد کو انجام دے سکیں، تبھی کسان امیش یادو وہاں پہنچ گئے۔