ریاست بہار کے ضلع اورنگ آباد کے امبا تھانہ علاقے کے پولا گاﺅں کے نزدیک نیشنل ہائی وے نمبر۔139 پر ٹینکر اور موٹرسائیکل کی ٹکرمیں تین طالب علم سمیت چار لوگ ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار تین طلباء گذشتہ رات کوچنگ سے لوٹ رہے تھے، تبھی پولا گاﺅں کے نزدیک ٹینکر اور بائیک کے درمیان ٹکر ہو گئی۔
اس حادثہ میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمی کو اورنگ آباد کے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی ۔