اردو

urdu

ETV Bharat / city

گیا میں میانمارکی پانچ خواتین گرفتار - گیا کی خبر

ریاست بہار کے گیا ہوائی اڈہ پر ایک بڑا حوالہ ریکٹ کا انکشاف ہوا ہے جس میں میانمار کی پانچ خواتین کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، ان کے پاس سے تین لاکھ امریکی ڈلر بھی برآمد ہوئے ہیں۔

گیا ایئر پورٹ فائل فوٹو
گیا ایئر پورٹ فائل فوٹو

By

Published : Jan 20, 2020, 8:44 AM IST

گیا ہوائی اڈہ پر گرفتار خواتین کے پاس سے ضبط کی گئی غیر ملکی کرنسی کو محکمہ کسٹم کے ذریعے ضبط کیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق یہ خواتین میانمار کی بین الاقوامی پرواز سے میانمار (برما) کے لیے فرار ہونے کی فراق میں تھیں، لیکن ہوائی اڈے پر تفتیش کے دوران ان خواتین کوگرفتارکیا گیا۔

وائی اڈے پر تعینات کسٹم کمشنر ایل ٹی بھوٹیا نے بتایا کہ 'میانمار کی پانچ خواتین اپنے بیگ میں تین لاکھ ڈالر رکھ کر میانمار جارہی تھیں، جنہیں چیکنگ پوائنٹ پر پکڑا گیاہے۔ ایک اندازے کے مطابق بھارتی کرنسی میں ان ڈالر کا تخمینہ تقریباً دو کروڑ روپے بتایا جا رہا ہے، پولیس اب ان تمام خواتین سے پوچھ گجھ کررہی ہے۔

کسٹم کمشنر کے مطابق یہ خواتین مختلف بیگ میں پیسہ لے کر جا رہی تھیں، یہ پیسہ کہاں سے آیا اور کس نے دیا اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے، اس ضمن میں مقامی رابطوں کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details