اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیمور: زمینی تنازعہ معاملے میں کسان کا قتل - crime in kaimur district

چار پانچ جرائم پیشے بائیک پر آئے اور ٹریکٹر چلانے والے جتیندر سنگھ کو فون کیا۔ جب وہ ٹریکٹر سے اتر رہا تھا تو اسے گولی مار دی گئی۔

farmer
farmer

By

Published : Jun 28, 2020, 7:58 AM IST

بہار کے ضلع کیمور کے سونہن تھانہ حلقہ کے تحت سیلوٹہ موضع میں ہفتہ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے ٹریکٹر سے اپنے کھیت میں ہل چلا رہے ایک کسان کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ قتل کی وجہ زمین کا تنازعہ بتایا جارہا ہے۔

مقتول بھبھوا تھانہ حلقہ کے موکری گاؤں کا باشندہ بتایا گیا ہے۔ 38 سالہ جتیندر سنگھ عرف پیوت سنگھ رامادھار سنگھ کا بیٹا تھا۔ قتل کی خبر پھیلتے ہی موقع پر گاؤں والوں کا ہجوم امڈ پڑا۔

کیمور: زمینی تنازعہ معاملے میں کسان کا قتل

کھیت کے وسط میں ٹریکٹر پر لاش پڑی ہونے کی وجہ سے کوئی قریب نہیں جا سکا۔ لواحقین نے اس کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔

اطلاع کے بعد سونہن اور بھبھوا پولیس اسٹیشن کی پولیس موقع پر پہنچی۔ ایس پی نے موقع پر ڈی ایس پی بھبھوا کو بھیج دیا۔ موقع پر پہنچی پولس نے لاش کو قبضہ میں لیکر بھبھوا پوسٹ مارٹم کے لۓ بھیج دیا ہے۔

اس سے قبل اہل خانہ اور بھیڑ نے کافی دیر تک لاش کو ایس پی کے آنے تک اپنے قبضہ میں کر رکھا تھا۔ ایس پی دلنواز احمد نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جاٸزہ لیا۔ کنبہ کے لوگوں سے ملاقات کی اور قصور واروں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی تب جا کر لوگوں نے لاش کو پولس کے حوالے کیا۔

متوفی موکری پنچایت کے پیکس صدر رام دلار سنگھ کا بڑا بھائی بھی ہے۔ رام دلار سنگھ نے پولیس کو جائے واقعہ پر بتایا کہ جتیندر سنگھ نے موکری کے شیو کمار، کنچن نگر کے ادھو سنگھ کے اخلاص پور کے بالڈاؤ سنگھ کے ساتھ مل کر چار بیگہ زمین خریدی تھی۔

ہفتے کی صبح جتندر سنگھ اور شیو دو دیگر لوگوں کے ساتھ کھیت میں ہل چلانے گئے تھے۔ جتیندر سنگھ ٹریکٹر کے ذریعہ کھیتوں میں ہل چلا رہے تھے۔ دوسرے لوگ کھیت میں آر کون کر رہے تھے۔ تب تک چار پانچ افراد بائیک پر آئے اور ٹریکٹر چلانے والے جتیندر سنگھ کو فون کیا۔ جب وہ ٹریکٹر سے اتر رہے تھے تو انہیں گولی مار دی گئی۔ جتیندر سنگھ کے علاوہ انکے ساتھ موجود لوگوں پر بھی فائرنگ کی لیکن کسی طرح وہ بھاگ گئے اور ان کی جان بچ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details