ریاست بہار کے ضلع گیا کے نگر چندوتی بلاک حدود میں واقع امڑھا پنچایت کے موجودہ مکھیا پر عوام نے ایک بار پھر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ فرحین بانو کی 55 ووٹوں سے جیت ہوئی ہے۔ انہیں 1035 ووٹ موصول ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار یاسمین بانو کو 989 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔
فرحین بانو اس سے قبل بھی مکھیا کے عہدے پر فائز رہی ہیں۔ جب کہ ان کے شوہر محمد بدیع الزماں اس سے قبل نگر چندوتی بلاک کے پرمکھ بھی رہے ہیں۔
بدیع الزماں کی پہچان علاقے میںایک سماجی کارکن کے طور پر ہے۔ اور وہ مسلسل اپنے پنچایت کے لوگوں کی خوشی و غم میں برابر کے شریک ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فرحین بانو کی ایک بار پھر جیت ہوئی ہے۔
فرحین بانو نے اپنی جیت پر نہ صرف پنچایت کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا بلکہ انہوں نے اپنے شوہر بدیع الزماں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے شوہر کے سماجی کاموں کی وجہ سے عوام نے ان پر اعتماد کیا ہے، جبکہ بدیع الزماں نے کہا انکی جیت اس وقت ہوئی ہے، جب ضلع میں رواں پنچایت الیکشن میں موجودہ مکھیا میں نوے فیصد کی شکست ہوئی ہے۔ وہ اپنی جیت کو لیکر پہلے سے مطمئن تھے کیونکہ انہوں نے اپنے پنچایت میں ترقیاتی منصوبوں کو زمینی سطح پر اتارنے اور ادھورے کاموں میں تیزی لانے کی کوشش میں لگے رہتے تھے۔
حکومت کا اہم منصوبہ 'نل جل یوجنا' ہو یا پھر 'سوچھ بھارت مشن' سبھی پر کام ہوئے ہیں۔ امڑھا پنچایت میں کل 16 وارڈز ہیں اور کوئی ایسا وارڈ نہیں ہے جہاں پر پائپ لائن کے ذریعے پانی نہیں پہنچا ہو۔ پنچایت میں چھ سو کے قریب بیت الخلاء کی تعمیر ہوئی ہے۔ جن میں نوے فیصد بیت الخلاء تعمیر کا پیسہ مستفدین تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ترجیحی امور میں دیہی علاقوں میں بقیہ کاموں کی تکمیل ہے۔
مزید پڑھیں:Bihar Panchayat Election گیا میں پنچایت انتخابات کے نویں مرحلے کی کاؤنٹنگ جاری
واضح رہے کہ ضلع گیا میں گزشتہ 29 نومبر کو تین بلاکس میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ آج صبح آٹھ بجے سے کاؤنٹنگ شروع ہوئی اس دوران جن کے ریزرلٹ آئے ہیں انہیں سرٹیفکیٹ ساتھ ساتھ دیا جارہا ہے۔ دیر شام تک کاؤنٹنگ مکمل ہوجائے گی۔