ریاست بہار کے ضلع گیا کے مانجھی دی ماؤنٹین مین کے نام سے مشہور دشرتھ مانجھی کا کنبہ کورونا لاک ڈاؤن اور بچی کے حادثے کی وجہ سے قرض میں ڈوب گیا ہے۔ حکومت سے مدد کی درخواست کر رہا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ بیوی کی محبت میں پہاڑ کاٹ کر راستہ بنانے والے دشرتھ مانجھی پر فلمیں بنیں، سڑکیں و ہسپتال بنے، لوگ ان کے کارنامے اور بلند حوصلے سے متاثر بھی ہوئے۔
لیکن آج ان کا کنبہ دوسروں سے مدد کی درخوست کر رہا ہے۔ دی ماؤنٹین مین دشرتھ مانجھی کے ناتی چنئی میں کام کرتے تھے، کورونا وبا کے سبب ملک میں نافذ لاک ڈاؤن میں کام چھوڑ نے کے بعد وہ اپنے گھر چلے آئے تو ان پر مصیبتوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ پہلے تو مالی پریشانی میں گھرے اور اس کے بعد ان کی ایک دوسالہ بچی کا ایک حادثے میں ایک ہاتھ اور دونوں پاؤں ٹوٹ گیا۔
کنبے کے لوگوں نے گاؤں والوں سے قرض لے کر علاج کرایا، اب کنبے کے پاس نہ تو علاج کے لئے پیسے ہیں اور نہ ہی کھانے کے لئے۔